خطبات محمود (جلد 9) — Page 389
389 44 جلسہ سالانہ کے سلسلہ میں بعض ہدایات (فرموده ۱۸ دسمبر ۱۹۲۵ء) تشہیر، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : چند ہی دنوں میں ایک اور نشان ظاہر ہونے والا ہے اور دنیا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کی صداقت کا ایک اور نشان دیکھنے والی ہے۔اللہ تعالیٰ نے چاہا ہے کہ اس نشان کے ذریعے بھی لوگوں کی آنکھوں کو کھولے اور یہ نشان ایک ہفتہ تک انشاء اللہ ظاہر ہو گا۔یہ قادیان کا وہ سالانہ اجتماع ہے جسے جلسہ سالانہ کہا جاتا ہے اور جس کی بنیاد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خود رکھی اور جس کے متعلق آپ کی پیشگوئی ہے کہ یہ ترقی کرے گا اور کثرت سے لوگ اس میں شامل ہوا کریں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس اجتماع کے متعلق بطور خبر فرمایا تھا زمین قادیاں اب محترم ہے ہجوم خلق سے ارض حرم ہے پس یہ وہ اجتماع ہے جس سے قادیان کی زمین پر اس کثرت سے لوگ آئیں گے۔جس کثرت سے مکہ مکرمہ آتے ہیں اور یہ کہ ہر سال کثرت سے لوگ آیا کریں گے۔چنانچہ ہم ہر سال دیکھ رہے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی یہ بتائی ہوئی خبر جو بطور پیشگوئی ہے ہر لحظہ بڑی مزائی سے پوری ہو رہی ہے اور آئندہ بھی پوری ہوتی رہے گی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وقت بڑی سے بڑی تعداد جلسے پر آنے والوں کی سات سو ہوئی تھی۔لیکن اب جس کثرت سے لوگ اس موقع پر آتے ہیں اس سے یہ کہنا پڑتا ہے کہ در حقیقت یہ اس زمانہ کے لئے خبر تھی اور ایک پیشگوئی تھی جسے پورا ہوتے ہوئے ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔۔اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام خدا تعالی کی طرف سے نہ ہوتے اور اگر یہ خیبر جو