خطبات محمود (جلد 9) — Page 345
345 نفس کی اصلاح مد نظر ہوتی ہے۔اس لئے یہاں آکر عبادت زیادہ کرنی چاہئے نہ کہ سستی اختیار کرنی چاہئے۔سفر میں بیشک شریعت نے سہولتیں رکھی ہیں۔اور قصر کی اجازت دی ہے مگر حج کے لئے جو سفر اختیار کیا جاتا ہے۔کیا وہاں عبادتیں معاف ہو جاتی یا ان میں کمی کی جاتی ہے۔ہرگز نہیں بلکہ وہاں تو اور بھی زیادہ عبادتیں کی جاتی ہیں۔کیونکہ وہ عبادتیں کرنے کا خاص موقع ہوتا ہے پس قادیان کے سفر اور دوسرے سفروں میں فرق ہے یہاں آکر عبادتیں کرنی چاہیں اور دین سیکھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔اگر کوئی شخص ان رخصتوں کو جو شریعت نے سفر کے لئے رکھی ہیں۔ایسے موقع پر بھی استعمال کرے تو وہ اپنی نیکیوں اور اپنی عبادتوں کو ضائع کرتا ہے اور ان موقعوں کو کھوتا ہے جو اس کی روحانی ترقی کے لئے پیدا ہوئے۔پھر میں نے دیکھا ہے درس میں بھی مہمان کم آتے ہیں۔حالانکہ درس میں آنا ان کے لئے بہت ضروری ہے اتنی دور سے جو چل کر آتے ہیں اور اتنا خرچ برداشت کر کے جو یہاں پہنچتے ہیں تو کیا اس لئے کہ بغیر کچھ حاصل کئے واپس چلے جائیں؟ مہمانوں کے درس میں کم آنے کی ایک وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ عین اس وقت مہمان خانہ میں کھانا بٹتا ہے جب کہ ادھر درس کا وقت ہوتا ہے اور مہمان اگر اس وقت اپنا کھانا نہ لیں تو بعد میں یا تو ملتا نہیں یا ملنے میں کسی قدر دقت اور تکلیف ہوتی لیکن تعجب ہوگا اس محکمہ پر جس کی غرض ہی یہ ہو کہ وہ لوگوں کے لئے دین سیکھنے میں سہولت کا ذریعہ بنے اور لوگ رہائش اور تردد سے بے فکر ہو کر اس صداقت کے پانے کی کوشش کریں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام دنیا میں لائے کہ وہی محکمہ یہاں آنے والوں کے لئے دین سیکھنے میں روک ہو کہ اس نے کھانا تقسیم کرنے کا وقت ایسا رکھا ہوا ہے جو درس کا ہے۔اب لوگ کھانا کھائیں یا درس سنیں۔اس لئے وہ مجبور ہیں کہ کھانا کھائیں۔چونکہ لوگ فاقہ کے عادی نہیں اور نہ فاقہ کر سکتے ہیں۔اس لئے وہ کھانا کھانے کے لئے درس سے رہ جاتے ہیں۔میرے نزدیک منتظمین لنگر خانہ کا اس وقت کھانا تقسیم کرنا جو کہ درس کا وقت ہے اور درس میں شامل ہونے والوں کے لئے روک پیدا کرنا سخت غداری ہے لیکن درس تو خیر دوسرے درجے پر ہے۔یہاں نمازوں میں شامل ہونے سے بھی مہمان رہ جاتے ہیں جو سب سے مقدم فرض ہے۔پس میں آج کے خطبہ میں جماعت کے لوگوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ باجماعت نماز فرض ہے اور ایسا فرض ہے جو سوائے کسی خاص عذر کے ترک کرنا بہت بڑا جرم ہے۔جس سے بچنے کی کوشش