خطبات محمود (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 20 of 413

خطبات محمود (جلد 9) — Page 20

20 کہ ان کا کوئی بھی خبر گیر نہیں ہو تا۔حضرت مسیح موعود کا ایک شعر ہے۔بے خدا کوئی بھی ساتھی نہیں تکلیف کے وقت ہے اپنا سایہ بھی اندھیرے میں جدا ہوتا پس خصوصیت کے ساتھ مصیبت اور تکلیف کے وقت عقل اور فہم کے مطابق اپنے بھائی کی تکلیف کے رفع کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔ہمدردی ایثار اور محبت کا قابل قدر نمونہ دکھانا چاہیے تا جذبات کے اظہار کا اصل مقصد حاصل ہو اور تعلقات قائم ہوں۔اور حقیقی دوستی یہ نہیں کہ قانون قدرت سے فائدہ نہ اٹھایا جائے بلکہ اس سے فائدہ نہ اٹھانا اس کی بے قدری ہے۔اس لئے خدا تعالیٰ نے جو سامان بچاؤ اور احتیاط کے پیدا کئے ہیں ان سے بھی فائدہ اٹھاؤ۔طاعون ایک خدا کا غضب ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مخالفت کی وجہ سے نازل ہوا۔گو ہماری جماعت کے لئے جیسا کہ حضرت صاحب نے لکھا ہے یہ ایک شہادت کی موت ہے لیکن پھر بھی اس میں شماتت اعداء ہے۔اس لئے احباب دعا کریں کہ خدا تعالیٰ ہمیں اس فتنے سے بچائے اور کسی کے لئے ہم ٹھوکر کا موجب نہ بنیں۔الفضل ۲۲ جنوری ۱۹۲۵ء)