خطبات محمود (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 90 of 558

خطبات محمود (جلد 8) — Page 90

90 ہوگے اور دوسری طرف وہ پیارا جو تمہیں تمام انسانوں میں سب سے زیادہ پیارا ہے تم پر حکومت کرے گا۔وہ جس کو خواب میں دیکھنے کے لئے تڑپتے ہیں وہ تمہاری نگاہ سے اوجھل نہیں ہو گا۔دنیا کے سردار اور محبوب سے دائمی قرب حاصل ہو جائے گا۔وہ کبھی جدا نہیں ہو گا۔وہی تم پر کمان کرے گا۔اور تم اس کی نگرانی میں کام کرو گے۔یہ ایسے وعدے ہیں کہ اتنی باتیں انسان کے ذہن میں نہیں آسکتیں۔یہ دو باتیں ہیں جن کو جماعت کو مد نظر رکھنا چاہیے۔وہ جماعت کے اندرونی فساد پر اندھے کی طرح سے نہ گذر جائیں اور بڑی طاقت سے جو بیرونی حملہ آور ہو۔ڈر نہ جائیں۔اگر یہ باتیں ان کو مد نظر ہوں تو وہ ہلاک نہیں ہو سکتے میں امید کرتا ہوں کہ ہماری جماعت اس نکتہ کو سمجھے گی اور اس سے فائدہ اٹھائے گی۔اس آیت کے آگے پیچھے بڑے بڑے وعدے ہیں اور ان باتوں پر عمل کرنے پر اہم ترقیات وابستہ ہیں بلکہ ان کے ساتھ جماعتوں کی موت اور زندگی وابستہ ہے۔اسپر عمل کرنے کی کوشش کرنی چاہئیے۔ہم کامیاب نہیں ہو سکتے جب تک مصائب اور مہمات کو خدا کی مدد سے حقیر خیال نہ کریں گے۔اور کبھی نہیں بچ سکتے جب تک اندرونی چھوٹے سے چھوٹے فساد کو برا نہ سمجھیں گے۔جب یہ دونوں باتیں ہو جائیں تو اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے اور وہ بچے وعدوں والا ہے کہ تم ضرور اس کے بندوں پر حاکم ہو گے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے اندر جذب کرلو گے۔اللہ تعالی ہمیں اس پر عمل کرنے کی توفیق دے کہ ہم دنیا کے نگراں ہوں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے سامنے آجائے۔ہم اس کے کام میں عذر نہ کریں گے۔وہ خدا سے پاتا ہے اور ہم اس سے پاتے ہیں۔اگر ہماری یہ حالت ہو تو اللہ کے فضل سے ہم کوئی غلطی نہیں کر سکتے۔الفضل ۱۴ مئی ۱۹۲۳ء)