خطبات محمود (جلد 8) — Page 91
91 16 قبولیت دعا کے خاص ایام (فرموده اار مئی ۱۹۲۳ء)۔تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا۔رمضان کا مہینہ باقی مہینوں میں خصوصیت رکھتا ہے۔اور جمعہ کا دن باقی دنوں میں خصوصیت رکھتا ہے اور جمعہ کے بعد کا وقت اور خطبہ کا وقت اور نماز کا وقت یہ سب اوقات اپنے اندر خاص خصوصیتیں رکھتے ہیں۔اور پھر ہماری جماعت بھی ایک خصوصیت رکھتی ہے۔وہ یہ کہ باقی جماعتیں خدا کے پیغام اور اس کے پیغامبر کی منکر ہیں۔ہماری جماعت نے خدا کے آخری فرستادہ کو قبول کیا ہے۔پس آج کا دن ایک خاص دن اور آج کا وقت ایک خاص وقت اور یہ مہینہ ایک خاص مہینہ ہے۔غرض یہ ایام خصوصیتوں کے ایام ہیں اور ان میں اس قدر خصوصیتیں جمع ہوئی ہیں کہ ان اوقات میں جو خدا کے فضل کی بارش ہو رہی ہے۔ہمیں اس سے فائدہ اٹھانا چاہیئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو لیلتہ القدر کی تشریح فرمائی ہے۔اس کی وجہ سے بھی لوگوں نے آپ پر کفر کا فتویٰ لگایا ہے۔آپ نے فرمایا ہے کہ لیلتہ القدر سے مراد مامور کا زمانہ ہے لیلتہ القدر وہ بھی ہے جو رمضان میں آتی ہے ورنہ ایک مامور ہی کا زمانہ ہوتا ہے جس میں قوموں کے عروج و زوال کے متعلق اندازہ کیا جاتا ہے کہ کونسی قوم اونچی کی جائے اور کونسی نچی۔مامور کا زمانہ تاریکی کا زمانہ ہوتا ہے۔اس کے آنے سے قوموں کی قسمتوں کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کی لیلتہ القدر کو دیکھو۔کتنی قوموں کا اس میں فیصلہ کیا گیا۔روم کی سلطنت جو نصف حصہ دنیا پر متصرف تھی اور کسری کی سلطنت جو دوسرے نصف پر اثر رکھتی تھی دونوں کے متعلق فیصلہ کیا گیا۔یہ بلا و بالا سلتیں پست کی جائیں گی اور عرب کے ننگے بھوکے لوگ جو (ضب) کے کھانے والے شراب میں مست رہنے والے۔فتنہ و فساد کے لئے آمادہ۔جن کے اخلاق بدترین تھے۔دنیا میں بلند کئے جائیں گے۔ان بد اخلاقیوں میں اتنا تغیر کیا جاوے گا کہ وہ دنیا کے معلم ہو سکیں۔ننگے پھرنے والے دنیا کے حاکم ہونگے۔یہ رسول کریم کے