خطبات محمود (جلد 8) — Page 49
49 9 خدا کی مدد پر بھروسہ کرو اپنے مناقشات کو چھوڑ دو (فرموده ۲۳ / مارچ ۱۹۲۳ء) تشهد و تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا۔پہلے تو میں اس امر کا اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ وہ رو جو تحریک چندہ مسجد برلن کے متعلق عورتوں میں پیدا ہوئی تھی یعنی عورتیں بیعت کر کے سلسلہ میں داخل ہونے لگی تھیں۔وہ خدا تعالیٰ کے فضل سے اب تک جاری ہے۔اب تک قریباً چالیس عورتیں بیعت کر چکی ہیں۔ابھی ایک مہینہ اور اس چندہ کا باقی ہے۔اللہ تعالیٰ سے اُمید ہے کہ اس تعداد میں ترقی ہوگی۔اللہ تعالیٰ کے سلوک کا جو ہم سے ہے۔اور اوروں سے ہے۔اس میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ایک دوست نے بتایا کہ جب مولوی صاحبان اپنے خیال میں قادیان پر دھاوا کر کے آنے کو تھے تو امرتسر میں ان لوگوں نے جلسہ کیا۔اور پھر مولوی صاحبان گھروں پر چندہ مانگنے گئے۔جب بعض جگہ چندہ دینے سے انکار ہوا تو ان مولویوں نے کہا کہ تمہاری غیرت کو کیا ہوا۔تمہارے پاس تمہارے مولوی چندہ لینے آتے ہیں اور تم انکار کرتے ہو۔اور احمدیوں کی عورتیں آتی ہیں پھر تمہاری عورتیں ان کے پاس چندہ لیکر جاتی ہیں اور وہ نہیں لیتیں کہ تم احمدی نہیں وہ کہتی ہیں کہ تم چندہ لے لو۔ہم احمدی بھی ہو جاتی ہیں۔ان میں سے بعض نے کہا۔اسکی وجہ یہ ہے کہ تم کس چیز کے لئے چندہ مانگتے ہو۔وہ کس چیز کے لئے؟ وہ اشاعت اسلام کے لئے چندہ مانگتے ہیں اور تم فتنہ کے لئے مانگتے ہو۔اس کے بعد میں جماعت کو اس عظیم جنگ کی طرف توجہ دلاتا ہوں جو ہندوستان میں جاری ہوئی ہے ملکانہ قوم میں کام کرنے کے لئے اس وقت پچیس کے قریب ہمارے بھائی پہنچ چکے ہیں وہ جن سے مقابلہ ہے۔ان کے اثر کو زائل کرنا اور ان کے دلوں کو صاف کرنا اور پھر اسلام میں لانا بڑا کام ہے کیونکہ ہماری تعداد ان کی تعداد کے برابر نہیں۔وہ پچیس کروڑ ہیں ہم چند لاکھ ہیں۔سوسو