خطبات محمود (جلد 8) — Page 280
280 ہدایت کا زمانہ تھا اور مسیح موعود کا زمانہ تبلیغ و اشاعت ہدایت کا زمانہ ہے۔جمعہ کے دن جب لوگ جمع ہوتے ہیں تو اس سبق کی یاد دلائی جاتی ہے جو تیرہ سو برس سے ان کو پڑھایا گیا ہے کہ ساتواں ہزار بالفاظ دیگر مسیح موعود کا زمانہ دنیا کو اکٹھا کرنے کا زمانہ ہوگا۔اس زمانہ میں تمام دنیا جمع کی جائے گی (اس دوران میں کوئی صاحب حاضرین میں سے حضور کو رقعہ دینے کے لئے کھڑے ہونے لگے۔حضور نے فرمایا جب خطبہ ہوتا ہو تو کوئی کام نہیں کرنا چاہئیے ) اور یہ فرض یعنی تبلیغ ہدایت کا فرض جمعہ کے دن پوشیدہ طور پر بتایا گیا ہے۔اس کے بعد میں ایک احمدی بہن کی درخواست پیش کرتا ہوں کہ اس کا ایک ہی بچہ تھا۔ایک مہینہ کا عرصہ ہوا کہ وہ گم ہو گیا ہے۔میں دوسرے بھائیوں سے بھی درخواست کرتا ہوں اور اللہ تعالی چاہے تو خود بھی اس کے لئے دعا کروں گا۔اللہ تعالی اس بہن کو تشفی دے اور اس کے دل کے اطمینان کی صورت پیدا کرے۔جب دوسرے خطبہ کے لئے کھڑے ہوئے تو فرمایا احباب جمعہ کے معا بعد اکٹھے ہو جائیں تا کہ تقریر جلد ختم ہو اور رات کو زیادہ وقت نہ لگانا پڑے۔دوسری بات یہ ہے کہ نماز کے بعد مجھے سٹیج کے لئے راستہ دے دیں کہ میں جلد پہنچ جاؤں جیسا کہ کل بھی دیا تھا۔اس کے لئے میں ان کے واسطے دعا کرتا ہوں۔الفضل ر جنوری (۱۲۴)۔۔۔ا مشكوة كتاب الصلاة باب الجمعة