خطبات محمود (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 397 of 558

خطبات محمود (جلد 8) — Page 397

397 تھی کہ جب تمہارے لئے سلامتی ہی سلامتی تھی۔اگر تم کو کسی قسم کا شبہ پیدا ہو تو تم نے نہبی سے عرض کیا۔جس نے اسے دور کر دیا یا اگر کوئی جھگڑا ہوا تو جھٹ اس نے فیصلہ کر دیا۔پس میں سچ سچ کہتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود کا زمانہ ہمارے لئے سلامتی اور امن کا زمانہ تھا اور وہ رات ہمارے لئے دن سے بہتر تھی کیونکہ اس میں کوئی اختلاف موجود نہ تھا نہ کوئی پیغامی تھا۔نہ کوئی بابی تھا۔اس وقت تم میں اختلاف عقائد رکھنے والے موجود نہ تھے۔تمہارا وہ زمانہ امن اور سلامتی کا زمانہ تھا اور وہ وقت تمہارے لئے نہایت آرام دہ وقتوں میں سے تھا۔اس لئے وہ رات جو کہ ۲۷ - تاریخ کی رات تھی۔یعنی نہایت تاریکی کی رات وہ ان دنوں سے بہتر تھی۔جن میں ترقیات ہوں گی حکومتیں ملیں گی۔دنیا میں احمدی ہی احمدی پھیل جائیں گے۔لیکن اختلافات بھی رونما ہوں گے۔تم اس وقت بے خوف اور تمام اختلافوں سے امن میں تھے۔کیونکہ تم میں خدا کا نبی موجود تھا۔اور تمہاری حالت بعینہ اس شعر کے مطابق تھی۔دل کے آئینہ میں ہے تصویر یار جب ذرا گردن جھکائی دیکھ لی خدا کا معشوق تمہارے دل میں موجود تھا۔جب کوئی شک و شبہ پیدا ہوا۔تم نے اس کی طرف توجہ کی اور وہ شک دور ہو گیا۔یہ موقع نبی کے زمانہ میں ہر طبقہ کے لوگوں کو ملتا ہے کہ ان کے شبہات دور کئے جاتے ہیں۔لیکن نبی کی وفات کے بعد یہ سعادت خاص خاص لوگوں کو ہی ملتی ہے اور ان ہی کے شکوک کا ازالہ ہوتا ہے۔باقی اپنی اسی حالت میں رہتے ہیں۔اور وہ اس وقت شبہات کا ازالہ نہیں کر سکتے۔جس طرح کہ وہ نبی کے زمانہ میں آسانی سے کر سکتے تھے۔اسی لئے وہ بات جو آج بڑوں کو حاصل ہے۔حضرت مسیح موعود کی زندگی میں چھوٹوں کو بھی حاصل تھی اور وہ برکات ان کو حاصل ہو جاتے تھے جو آج بڑوں کو حاصل ہیں۔پس لیلتہ القدر کیا ہے ایک نبی کا زمانہ ہے اور ایک نبی کی بعثت کا وقت ہے۔تم اس سے فائدہ اٹھاؤ اور خدا کا قرب حاصل کرو۔اس لیلتہ القدر میں خدا کے فرستادہ ایک بیج بو جاتے ہیں۔جو بعد میں نشو و نما پاتا اور بڑھتا ہے اور یہی وہ رات ہوتی ہے۔جس کے متعلق خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔تنزل الملائکتہ و الروح کہا جاتا ہے۔قرآن میں حضرت عیسی کو روح کہا گیا ہے لیکن میں کہتا ہوں کہ روح کلام اللہ کو بھی کہا گیا ہے۔اور مجدد کو بھی کیونکہ وہ کلام الہی کا حامل ہوتا ہے۔پس وہ مجدد جو روح کہلاتا ہے۔تمہاری ہدایت کے لئے کھڑا کیا گیا ہے اور یہ زمانہ وہ زمانہ ہے کہ جس میں فرشتوں