خطبات محمود (جلد 8) — Page 398
398 کا بھی نزول ہوا ہے اور یہ رات امن اور سلامتی کی رات ہے۔جس میں ملائکہ کا نزول صبح تک ہوتا رہتا ہے۔پس اب چونکہ صبح ہونے کو ہے اور طلوع آفتاب نزدیک ہے اور وہ دن چڑھنے والا ہے کہ تمہارے ہاتھ میں حکومت دی جائے۔تم لوگوں پر حاکم بنائے جاؤ۔لوگ تمہارے محکوم ہوں۔تم لوگوں کے حقوق ادا کرو اور وہ تم سے ان حقوق کی ادائیگی کا مطالبہ کریں۔تم اس وقت حاکم ہو گے۔مظلوم نہ ہو گئے لیکن وہ برکات جو تم کو اس وقت ملتی ہیں۔نہ ملیں گی کیونکہ وہ دن ہو گا جو اختلافوں اور اجتہادوں سے بھرا ہوا ہو گا پس فجر ہونے سے پہلے ہوشیار ہو جاؤ۔کیونکہ فجر ہونے والی ہے تم اس وقت سے فائدہ اٹھا لو۔اور اپنی روحانی اصلاح کر لو۔خدا تعالی تمہیں توفیق دے۔ا بخاری باب رفع معرفت لیلتہ القدر التلاحی الناس ۲۰ ابو داؤد جلد ما ۲۳ و مشکوة کتاب العلم ۳۴ الفضل ۲۰ مئی ۱۹۲۴ء)