خطبات محمود (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 215 of 558

خطبات محمود (جلد 8) — Page 215

215 کونسی بات ہے جس کی وجہ سے آپ کا فر ہیں۔ہمارے آدمیوں نے اکثر مقامات پر پھر بھی یہی جواب دیا کہ ہم میں تو کوئی کفر کی بات نہیں آپ دیکھ سکتے ہیں پس ان لوگوں نے ذاتی عداوت سے ایسا کہا ہے لیکن مولوی صاحبان کو کب چین آتا تھا انہوں نے دوسرے دورہ میں لوگوں کو یوں کہنا شروع کیا کہ یہ جھوٹ بولتے ہیں اور اپنے عقیدہ کو چھپاتے ہیں۔یہ پنجاب کے ایک شخص کو نبی مانتے ہیں اور نیا کلمہ انہوں نے بنا لیا ہے اور قرآن کے منکر ہیں۔ان باتوں کا بھی یہی اثر ہوا کہ بعض جگہوں کے لوگوں نے بلا تحقیق ہمارے آدمیوں کی مخالفت شروع کر دی اور بعض جگہ کے لوگوں نے پھر آگر ہمارے آدمیوں سے سوال کرنے شروع کر دئے اور آخر ان کو جواب دینا پڑا۔جب انہوں نے جواب وئے تو احمدیت کی تبلیغ کا سوال بعض جگہ ضرور پیدا ہوا اور ان حالات میں ضرور پیدا ہونا چاہیے تھا لیکن اس کے ذمہ دار ہم لوگ نہیں وہ مولوی صاحبان ہیں جنہوں نے خود ان علاقوں میں جاکر لوگوں کو ہمارے خلاف اکسایا۔گوہٹہ ضلع ایٹہ میں ایک جلسہ آریوں کے خلاف کیا گیا تمام مولوی صاحبان وہاں اگر جمع ہو گئے اور آریہ لیکچراروں کی موجودگی میں انہوں نے لیکچر گاہ میں کھڑے ہو کر شور مچا دیا کہ احمدی آریوں سے بدتر ہیں۔اس جلسہ میں ایک لفظ احمدیت کے متعلق نہیں کہا گیا تھا خود غیر احمدی مولوی صاحبان بھی بطور لیکچرار کھڑے کئے گئے تھے لیکن باوجود اس کے آریوں کی موجودگی میں ہمیں گالیاں دی گئیں اور آریہ اخبارات نے اس پر پھبتیاں اڑائیں اور خوشی کا اظہار کیا۔کوئی شخص ثابت نہیں کر سکتا کہ اس وقت مخدوش علاقوں میں احمدیت کی تبلیغ کی جاتی تھی لیکن جب اس طرح جلسہ میں جہاں مختلف جگہوں کے نمائندے آئے ہوئے تھے سلسلہ کی مخالفت کی گئی تو لوگوں میں خود تحریک ہوئی۔نبی حسن خان صاحب دار پٹی کے اس جلسہ میں موجود تھے ان کو یہ حرکت مولویوں کی ناپسند ہوئی اور انہوں نے کہا کہ یہ عجیب حرکت ہے کہ دشمن کے مقابلہ کے وقت بلا وجہ آپس میں جنگ ہو رہی ہے۔لیکن مولوی صاحبان پر اثر نہ ہوا اس سے ان کے دل پر اس امر کا گہرا اثر پڑا کچھ دنوں کے بعد وہ قادیان آئے اور یہاں آکر احمدی ہو گئے۔اسی طرح اس واقع کے بعد کچھ لوگ اور قادیان آئے اور احمدی ہو گئے۔غرض ہم نے پوری طرح اپنے عہد کو نباہا لیکن ہر ایک معاہدہ اپنی شرائط کے ساتھ ہوتا ہے اگر مولوی صاحبان نے ان شرائط کو توڑ دیا جن سے وہ معاہدہ تھا اگر انہوں نے ان حالات کو بدل دیا جن کے ماتحت اس قسم کے معاہدہ ہو سکتا تھا۔لوگوں کے دلوں میں احمدیت کے متعلق جستجو پیدا کر دی ان کو اس اہم امر کے لئے بیدار کر دیا تو کیا پھر بھی وہ ہم سے یہ امید رکھتے ہیں کہ ایسے علاقوں میں ہم خاموش رہیں اور ان سوالوں کا جواب نہ دیں جو مولوی صاحبان نے لوگوں کے دلوں میں پیدا کئے