خطبات محمود (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 10 of 558

خطبات محمود (جلد 8) — Page 10

10 ضرورت نہیں۔تو یاد رکھو تم وہاں بھی نہ ٹھہر سکو گے جہاں پہنچ چکے ہو بلکہ اس سے نیچے گرنے لگ جاؤ گے پس تم اس سورۃ کو لغو نہ پڑھو۔بلکہ اس کے مطابق اپنی زندگیاں بناؤ۔تا ایسا نہ ہو کہ محمد رسول اللہ بنتے بنتے ابو جہل بن جاؤ۔اس سورۃ کو یونہی نہ پڑھو۔بلکہ اس پر اس طرح قائم کر رہو۔جس طرح ایک تیز گھوڑا جو ٹھو کر کھا کر سر پھوڑ دینے والا ہو۔اس پر سوار قائم رہتا ہے۔اللہ تعالیٰ مجھے بھی اور آپ لوگوں کو بھی اس سورۃ کے مضمون پر قائم رہنے کی توفیق دے اور اس رستہ سے بچائے جس پر چلنا اس کی ناراضگی کا موجب ہے۔وہ شخص جو ٹھو کر کھائے ہوئے ہو اور لوگ اسے سمجھائیں۔اس شخص سے زیادہ کامیاب ہونے کے قریب ہوتا ہے جو سمجھتا ہے کہ میں ہدایت پاگیا۔مگر حقیقت میں ٹھو کر کھائے ہوتا ہے۔کیونکہ اس کو نہ کوئی سمجھانے والا ہوتا ہے اور نہ وہ خود سمجھنے کی ضرورت سمجھتا ہے۔اس لئے خدا تعالیٰ سے ہی دعا ہے کہ ایسے لوگوں کو صحیح الفضل ۱۸ جنوری ۱۹۲۳ء) راستہ پر چلائے۔