خطبات محمود (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 432 of 558

خطبات محمود (جلد 8) — Page 432

432 ہے کہ میرے علم کا کوئی احاطہ نہیں کر سکتا مگر اتنا ہی جتنا خدا تعالیٰ چاہتا ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ خدا تعالیٰ کے پاس بھی علم رہتا ہے۔پس قرآن کریم بما شاء ہے۔علمہ نہیں۔تو ہر بات میں یہ سمجھنا کہ اس میں خدا تعالیٰ کی صفات کے برابر کوئی نہیں ہو سکتا۔یہ توحید ہے۔اسباب پر بھروسہ کرنا کہ ان کے ذریعہ کام ہو جائے گا۔انسانوں پر بھروسہ کرنا کہ فلاں انسان کے ذریعہ کام ہو جائے گا۔قرآن پر بھروسہ کرنا کہ جتنی ضروریات اس دنیا کی اور آخرت کی ہیں۔وہ سب اس میں موجود ہیں۔یہ شرک ہے۔پس کامل توحید کے یہ معنے ہیں کہ انسان کسی ہستی پر ٹھہرتا نہیں بلکہ یہی کہتا ہے کہ مجھے خدا کی طرف جاتا ہے۔اسے کوئی چیز خدا سے نیچے نہیں روک سکتی۔اگر وہ رسول کو قبول کرتا ہے تو محض اس لئے کہ وہ خدا کا دروازہ ہوتا ہے جس میں سے ہو کر وہ خدا تک پہنچتا ہے۔اگر قرآن کو قبول کرتا ہے تو محض اس لئے کہ وہ خدا کی طرف کھینچنے والی رسی ہوتی ہے۔اگر اسباب کو استعمال کرتا ہے۔تو محض اس لئے کہ خدا تعالیٰ نے ان کے استعمال کا حکم دیا ہوتا ہے۔اس طرف شیخ عبد القادر صاحب جیلانی نے اشارہ فرمایا ہے جسے بعض لوگ نہیں سمجھے۔وہ کہتے ہیں میں اس وقت تک کھانا نہیں کھاتا۔جب تک خدا تعالیٰ نہ کہے کہ تمہیں میری توحید کی قسم کھالو۔اس کے یہ معنی نہیں کہ شیخ عبد القادر صاحب بھوکے رہ کر خود کشی کے لئے تیار ہو جاتے تھے یا خدا تعالیٰ سے منتیں کرانا چاہتے تھے۔بلکہ ان کے کہنے کا یہی مفہوم ہے کہ مجھے کھانے پر بھی تو کل نہیں۔اور میں کھانا اس لئے نہیں کھانا کہ زندہ رہ سکوں۔بلکہ اس لئے کھاتا ہوں کہ خدا تعالٰی نے کھانا زندگی کا ذریعہ بنایا ہے۔اگر خدا کی توحید و تفرید مجھے اجازت نہ دیتی کہ میں کھاؤں تو نہ کھانا۔پس ان کے کہنے کا یہ مطلب نہیں کہ وہ خدا سے منتیں کراتے تھے کیونکہ یہ بے ادبی ہے۔بلکہ ان کے کہنے میں یہی علمی نکتہ تھا کہ چونکہ خدا کی توحید نے یہ جائز رکھا ہے کہ میں کھاؤں۔اس لئے میں کھاتا ہوں اگر وہ جائز نہ رکھتی تو میں کبھی نہ کھاتا اور کھانے کی مجھے کوئی پروا نہ ہوتی۔اسی طرح اگر خدا تعالیٰ کی توحید کپڑا پہننے کی اجازت نہ دیتی تو نہ پہنتا۔اور کہتا کہ مجھے کپڑے کی بھی کوئی پروا نہیں۔میں کپڑے کا محتاج نہیں بلکہ خدا کا محتاج ہوں۔اسی طرح میں اور اسباب کو بھی استعمال نہ کرنا۔اگر ان کا استعمال کرتا خدا تعالیٰ کی توحید کے خلاف ہو تک لیکن چونکہ انہیں استعمال کرنے کا خدا نے حکم دیا ہے۔اور اجازت دی ہے اس لئے استعمال کرتا ہوں باقی رہا ان کا یہ کہنا کہ مجھے خدا کہتا ہے کہ میری توحید کی قسم کھا لو۔اس کی وجہ وہ عرفان ہے جو خدا تعالیٰ اپنے خاص بندوں کو دیتا ہے۔جب کوئی انسان اس مقام پر پہنچ جاتا ہے کہ سمجھتا ہے۔خدا نے ہی سب کچھ دیا ہے تو خدا تعالیٰ کی توحید اس سے