خطبات محمود (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 278 of 558

خطبات محمود (جلد 8) — Page 278

***278 لیا جائے خواہ اس کو کوئی نعمت دی جائے۔وہ روئے گا، چلائے گا کیونکہ دنیا کی کوئی نعمت ماں کی محبت اور محبت بھری نگاہ کی ہم وزن نہیں ہو سکتی۔پس خدا نے غریبوں کی کم سامانی کو چھپانے کے لئے محبت کو پیدا کیا ہے۔جب انسان محبت سے ملتا ہے تو اس کی کمزوری چھپ جاتی ہے محبت کے روکھے ٹکڑے میں جو مزہ آتا ہے وہ ترش روئی اور کج خلقی کے ساتھ اعلیٰ کھانے پیش کرنے میں نہیں پایا جاتا۔پس آپ لوگوں کو چاہیے کہ جو مہمان آئیں ان سے خوش خلقی سے پیش آئیں۔ان کی بچے دل سے خدمت کریں۔چونکہ میری طبیعت اچھی نہیں زیادہ تفصیل سے نہیں بول سکتا۔اور امید کرتا ہوں کہ پہلے جلسوں کے متعلق جو ہدایات دی گئی تھیں۔اور جو چھپ چکی ہیں ان پر عمل کیا جائے گا۔یاد رکھو جو شخص مہمان کی عزت نہیں کرتا وہ عزت نہیں پاتا۔اللہ تعالی آپ لوگوں کو اپنے فرض کے پورا کرنے کی توفیق دے تاکہ آنے والی زندگی کے لئے اعلیٰ سامان تیار کر سکو اور وہ عمل کر سکو جس سے خدا خوش ہو جائے۔الفضل دار جنوری ۱۹۲۴ء)۔۔۔