خطبات محمود (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 518 of 558

خطبات محمود (جلد 8) — Page 518

518 زمانہ کے متعلق بھی اس کی ترقی اور کامیابی کی ایک پیش گوئی ہے اور اسلام اپنی تعلیم کے کمالات اور دلائل و براہین سے کل ادیان پر غالب آئے گا۔وہ علمی اور عملی سچائیوں کے ساتھ غالب ہو گا۔اس میں شبہ نہیں کہ اسلام کو پہلے غلبہ ہوا ہے۔مگر یہ وہ زمانہ تھا کہ اگرچہ اسلام کے لئے تلوار نہیں اٹھائی گئی۔تاہم ظاہر میں تلوار نظر آتی ہے۔لیکن ایسے زمانہ میں جبکہ مسلمان تلوار کا مقابلہ کرنے کے قابل نہ ہوں گے اور اپنی علمی اور عملی کمزوریوں میں بے نظیر ہو جائیں گے اس وقت اسلام کے غلبہ کی خبر دینا اور اسلام کا غالب آنا ایک ایسا زبردست اور کھلا کھلا نشان ہے کہ اس کے تسلیم کئے بغیر چارہ ہی نہیں رہ سکتا۔خدا تعالیٰ نے سورہ صف میں اسلام کی اس کامیابی کی خبر آخری زمانہ کے متعلق دی ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بھی آخری زمانہ میں فارسی النسل کے ذریعہ غلبہ اسلام کی خبر دی ہے۔اور آپ کے تیرہ سو سال بعد اس غلبہ کی ابتدا ہو گی۔پہلے مسلمانوں کہ زوال ہو گا۔ہر طرح سے ان میں زوال آجائے گا۔ان کی دینی دنیوی مادی اخلاقی اور روحانی ہر قسم کی حالتوں میں ضعف پیدا ہو گا۔اور باوجود اس ضعف و زوال کے خدا تعالی اسلام کو غالب کرے گا۔یہ خبر ایک خصوصیت رکھتی ہے۔دنیا کی تاریخ بتاتی ہے کہ جب کوئی قوم تباہ ہو جاتی ہے تو شاذ ہی پھر وہ ترقی کرتی ہے۔اس وقت مسلمانوں کی جو حالت تھی۔کوئی اس سے یہ قیاس نہیں کر سکتا کہ یہ قوم پھر غالب ہو گی۔مگر خدا تعالیٰ نے اس کے پھر غالب ہونے کی خبر دی ہے۔اور یہ ہو کر رہے گا۔اور یہ غلبہ جیسا کہ خدا تعالیٰ نے وعدہ کیا ہے۔اس طرح پورا ہو گا کہ ایرانی النسل میں سے بعض لوگوں کے ذریعہ پورا ہو گا۔جن میں سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام وہ پہلا وجود ہے۔جو اس غلبہ کا اصل ذریعہ ہے۔اور آپ کے بعد جو ترقیات ہوں گی۔وہ آپ ہی کی ترقیات ہیں۔آج تم دیکھو کہ ان ترقیات کے آثار پیدا ہو چکے ہیں۔یکدم تبدیلیاں نہیں ہوا کرتی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ابتدائے دعوئی میں جو حالت تھی۔اس پر غور کرو۔اور آج جو حالات پیدا ہو چکے ہیں۔ان کو دیکھو کہ وہ بیچ جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ سے بویا گیا۔باوجود یہ کہ تمام قومیں اور حکومت بھی چاہتی تھی کہ اس پیج کو تباہ کر دیا جائے۔مگر وہ بڑھا اور پھلا اور اب وہ وقت آ رہا ہے کہ اس کے لذیذ اور شیریں اثمار دنیا میں اسلام کے لئے ایک کامل غلبہ کی رو کو پیدا کر دیں۔حالات ایک زور کے ساتھ تبدیل ہو رہے ہیں۔وہ لوگ جو اپنے حظوظ