خطبات محمود (جلد 8) — Page 84
84 ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کو اپنے سچے رستے بتائے۔اور وہ نکتے اور معرفت بتائیں اور سکھائیں جو دلوں پر بتا اثر کریں۔ان کی مخالفت اور دشمنی کرنے والوں کو ہدایت ہو۔آج مختلف مقامات سے جو خبریں آئی ہیں وہ اپنے اندر بشارتیں لائی ہیں۔دعا کریں کہ کارکنوں کو خلوص کی توفیق دے اور ان کا نمونہ ہدایت کا موجب ہو۔(پھر فرمایا) میں نے کہا تھا کہ میں عام طور پر جنازہ غائب نہیں پڑھا کروں گا۔مگر آج جس دوست کی وفات کی خبر پہنچی ہے۔ان کا نام شیخ عزیز الدین صاحب ہے جو دہرم کوٹ کے رہنے والے تھے۔یہ بہت پرانے مخلص تھے اور براہین احمدیہ سے پہلے کے حضرت صاحب کے ملنے والے تھے۔ان کا رتبہ سابقون الاولون کا ہے۔میں ان کا جمعہ کے بعد جنازہ پڑھوں گا۔احباب ان کے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالی ان کو اعلیٰ علیین میں جگہ دے۔آمین۔(الفضل ، مئی ۱۹۲۳ء) تاريخ الخلفاء للسيوطى ص ۱۴۴ حالات حسین بن علی زرقانی جلد ۳ ص ۲۸۰٬۴۷۹ حالات حضرت عباس بن عبدالمطلب ۳ متی باب ۳۳:۱۲