خطبات محمود (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 85 of 558

خطبات محمود (جلد 8) — Page 85

85 15 کامیابی کے دو یقینی گر (فرموده ۱۴ مئی ۱۹۲۳ء) سورہ فاتحہ اور آیت شریفہ قل لله المشرق والمغرب يهدي من يشاء الى صراط مستقیم و كذالك جعلتكم امة وسطا لتكونوا شهداء على الناس ويكون الرسول عليكم شهيدا (بقره : ۱۴۳ - ۱۴۴) کی تلاوت کے بعد فرمایا۔مثل مشہور ہے کہ ہونہار بروا کے چکنے چکنے پات۔جس قوم یا جس جماعت، جس فرد نے بلکہ انسان کے جس عضو اور حصے نے نشود نما اور ترقی میں کوئی غیر معمولی رنگ دکھانا ہوتا ہے۔تو ابتدا ہی سے اس قوم یا جماعت یا فرد یا عضو اور حصے میں اس کے آثار نظر آنے لگتے ہیں۔کم از کم عقلمندوں کو جن سے سمجھا جاسکتا ہے کہ یہ ترقی کرنے والا ہے۔پس ہر ایک ترقی کرنے والا وجود اپنے اندر نشانیاں رکھتا ہے اور ہر ایک زندہ رہنے والی ہستی اپنے ساتھ علامتیں رکھتی ہے۔ان سے پہچانا جاتا ہے کہ یہ زندہ رہے گی۔وہ نشانیاں جن اقوام میں ہوں وہ زندہ رہتی ہیں۔جن میں یہ علامتیں ہوتی ہیں وہ چیزیں باوجود مخالفت کے زندہ رہتی ہیں۔اسی طرح اگر کسی قوم میں وہ علامتیں ہوں تو پتہ لگتا ہے کہ وہ زندہ رہنے والی ہے۔بہت ہی ادمی حالت میں ایک پیج کا پتہ لگ سکتا ہے کہ اپنے اندر کیا طاقتیں رکھتا ہے اور خوردبین کے ذریعہ بچے کی پیدائش کے بہت عرصہ پہلے بتایا جا سکتا ہے کہ اس نطفہ سے کیسے بچے پیدا ہوں گے کیونکہ ان کیڑوں کے ذریعہ پتہ لگ سکتا ہے کہ یہ کیسی نسل پیدا کرنے کی قابلیت اپنے اندر رکھتا ہے۔اگر نسل اچھی پیدا کرنے والا ہوگا تو اس کے کیڑے مضبوط ہوں گے اور چالاک ہوں گے۔جس نطفے کے کیڑے ناقص ہوں ان کی حالت کمزوری پہلے ہی نظر آجاتی ہے۔۔تو نہایت ابتدائی حالت سے پتہ لگ سکتا ہے۔جانوروں اور نباتات کا بھی پتہ نہ بعینہ ذہنی اور علمی حالت کا بھی اندازہ ہو سکتا ہے۔میں نے جو سورہ فاتحہ کے بعد آیت پڑھی ہے اس میں ترقیات کا گر بتایا گیا ہے اور اس گر کے ذریعہ پتہ لگ سکتا ہے کہ فلاں قوم یا جماعت ترقی کر