خطبات محمود (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 68 of 558

خطبات محمود (جلد 8) — Page 68

68 افسوس نہ ہوگا کہ قوم ان کی تباہ ہو رہی ہے اور وہ نکلتے بھی نہیں۔ہماری جماعت میں راجپوتوں کی کافی تعداد ہے۔جالندہر اور ہوشیار پور میں بہت راجپوت ہیں۔میں ان کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنی غفلت اور ستی کو چھوڑیں۔اور اپنے بزرگوں کے احترام کے طور پر چستی اور قربانی دکھلائیں تاکہ ان کا دعوی بزرگی ان کے عمل سے ثابت ہو۔یہی موقع ہے جس سے ان کی ان روایات اور قصوں کا جھوٹ، سچ معلوم ہو سکتا ہے۔جو وہ اپنی فضیلت کے بیان کیا کرتے ہیں ان کو ہمت دکھلانی چاہیئے تاکہ وہ دوسری قوموں سے پیچھے نہ رہ جائیں۔اللہ تعالٰی ان کو توفیق بخشے۔آمین۔ا بخاری کتاب الصلوة باب الذكر بعد الصلوة بخاری كتاب الجهاد و السير باب من حبسه العذر عن الغزو (الفضل ۱۶ / اپریل ۱۹۲۳ء)