خطبات محمود (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 504 of 558

خطبات محمود (جلد 8) — Page 504

504 77 ایمان کی پختگی اور مضبوطی مد نظر رکھیں (فرموده ۳ اکتوبر ۱۹۲۴ء بمقام ! چیشم پیلیس بلگریویا لنڈن) تشهد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا اس ملک میں ایک احمدی کی حالت بالکل اس پتہ کی طرح ہوتی ہے۔جو سمندر میں دریا کے پانی کے ساتھ ساتھ بہتا چلا جاتا ہے۔بظاہر اس کی حرکات ایسی ہوتی ہیں کہ دیکھنے والا سمجھتا ہے کہ ارادے سے کرتا ہے۔مگر دراصل اس کی حرکات ذاتی نہیں ہوتی ہیں۔بلکہ وہ سمندر کی لہروں کا نتیجہ ہوتی ہیں۔دنیا میں ہر ایک حرکت سے تین نتیجہ پیدا ہوتے ہیں۔اور تین قسم کے مقابلے ہوتے ہیں۔جو ایک چیز دوسری کا کرتی ہے ایک چیز ہے جو زمین میں گڑی ہوئی ہے۔سمندر کی لہریں آکر اس سے مکر کھاتی ہیں۔مگر وہ چیز اپنی جگہ سے جنبش نہیں کھاتی۔اور سمندر کی لہریں باوجود اپنی طاقت کے ہلا نہیں سکتی ہیں۔یہ نہیں کہ اس کو ٹکر نہیں لگی۔ٹکر تو پہاڑ سے بھی آکر لگے گی۔تو اس کے باریک ذرات میں حرکت ضرور ہو گی۔مگر اس کی مضبوطی اور ثبات اس حرکت کا احساس نہیں ہونے دے گا۔جاندار چیزوں پر اثر کی اور نوعیت ہوتی ہے۔اور جب ان کو کوئی عمر لگتی ہے۔تو دوسری چیزوں سے توجہ ہٹتی ہے۔بے جان چیز اس وقت تک اپنے آپ کو قائم رکھے گی۔جب تک اس کا ثبات اور مضبوطی اس فکر اور حرکت کا مقابلہ کرے گی۔دوسری قسم کی چیزیں وہ ہوتی ہیں۔جو حرکت سے متاثر تو ہوتی نظر آتی ہیں۔مگر ان کی مثال سمندر میں بوائز کی ہے۔ان کی حرکت کا دوسرے بھی مشاہدہ کرتے ہیں۔ان کو حرکت ہوتی ہے۔لہریں ان کو ہلاتی ہیں۔مگر چونکہ وہ ایک مضبوط چٹان سے وابستہ ہوتے ہیں۔اس لئے وہ اپنی جگہ سے ہٹ نہیں سکتے۔اور اپنے دائرہ کے اندر رہیں گے۔ان کا انجام مکمل چیز سے مشابہ نہیں۔کیونکہ اس کی حرکت کا تواتر ظاہر ہی نہیں ہوتا۔یہ اگرچہ ہلتی نظر آتی ہے۔مگر ایک دوسری چیز کی وجہ سے قائم ہے۔تیسری حرکت اور مثال پتہ کی ہے کہ جو بے