خطبات محمود (جلد 8) — Page 505
505 اختیار بہتا چلا جاتا ہے اور کہیں سے کہیں نکل جاتا ہے۔ایک احمدی کی مثال اس ملک میں اگر وہ کمزور ہے۔تو اس پتہ کی طرح ہے جو سمندروں کی لہروں سے کہیں کا کہیں چلا جاتا ہے۔اگر وہ شاخ کے ساتھ مضبوط تعلق رکھتا ہے۔تو ہوا کے ساتھ وہ ہلتا ہے۔مگر اس کا زور کم ہو جانے کے بعد پہلی جگہ پر آ جاتا ہے۔میں جب کہتا ہوں کہ ایک احمدی کی مثال پتہ کی سی ہے۔تو اس کے یہ معنے نہیں کہ احمدی دوسروں کی نسبت کمزور ہوتے ہیں۔نہیں احمدی دوسروں کی نسبت خدا کے فضل سے اس سمندر میں مضبوط ہیں۔دوسروں کی یہ حالت ہے کہ وہ دریا کے پانی کی طرح ہیں جب وہ سمندر میں آکر گرتا ہے تو وہ اپنی ہستی کو کھو دیتا ہے اور سمندر ہی کا پانی ہو جاتا ہے۔دریا کا میٹھا پانی سمندر میں اپنی مٹھاس کو بھی کھو دیتا ہے۔اور وہ سمندر ہی کی جنس ہو جاتا ہے۔مگر احمدی کی مثال کم از کم پتہ کی طرح ہے۔اگرچہ وہ جن اخلاق اور جس تعلیم پر عمل کے لئے پابند ہے۔اس کی کوشش کرتا ہے اور یہاں آکر پورے طور پر نہیں کر سکتا۔مگر بہر حال وہ پتہ ہے۔اور شاخ سے الگ ہے مگر ہر شخص دیکھنے والا جانتا ہے کہ وہ سمندر کی جنس میں سے نہیں گو حرکات ویسی ہی ہیں۔اس سے دوسری مثال بوائے کی ہے۔خود ہلتا ہے مگر دو سروں کو بتاتا ہے کہ یہاں خطرہ ہے۔اپنی جنس اور جڑ سے ایسا لگاؤ ہے کہ آنے والوں کو بتاتا ہے کہ یہاں خطرہ ہے۔مجھ سے پرے رہو۔دوسروں کو اس خطرہ سے بچاتا اور کہتا ہے کہ اس سے بھی بڑھ کر ثبات رکھنے والا پہاڑ ہے اس کو زمین سے تعلق ہے اور وہ دوسروں کو بتاتا ہے۔کہ میری طرح مضبوط اور ثابت قدم ہو جاؤ۔پس جو بالکل محفوظ ہوں گے۔اور یہاں کے حالات ان پر اثر نہ کریں۔گو ممکن ہے کہ ان لہروں کے مقابلہ کے لئے ان کی کچھ توجہ خرچ ہو۔مگر سمندر اس کو اپنی جگہ سے جنبش نہیں دے سکتا۔یہ اعلیٰ مقام ہے اور ہر ایک احمدی کو ایسا ہی ہونا چاہیئے۔غرض تین قسم کے درجہ ہیں۔جن میں سے ایک احمدی کو گذرنا پڑتا ہے۔یا وہ گزر سکتا ہے۔پہلی حالت تو وہی پتہ کی ہے اور اکثر کو میں نے ایسا ہی دیکھا ہے۔دوسرے شاذو نادر ہیں۔پس اگر سردست تم پہاڑ کی طرح نہیں۔تو کم از کم بوائز کی طرح تو بنو کہ جس چیز کے ساتھ تم کو باندہا گیا ہے۔اس سے الگ نہ ہو اور دوسروں کو اس خطرہ سے بچاؤ جو یہاں ہے اس پر کچھ خرچ نہیں ہوتا۔اگر وہ خود ہلتا ہے تو دوسروں کو یہ تو بتائے کہ وہ خطرہ سے بچیں۔پس میں تو یہ چاہتا ہوں کہ تم سب پہاڑ کی طرح ہو جاؤ۔اور کوئی چیز تم کو جنبش نہ دے سکے۔لہریں آئیں اور تم سے ٹکرا کر واپس چلی جاویں لیکن اگر یہ نہیں تو دوسرے درجہ سے تو نیچے نہ گرو۔ہر آنے والے کو خطرات سے آگاہ کرو