خطبات محمود (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 16 of 558

خطبات محمود (جلد 8) — Page 16

16 آجاتی ہے اور وہ ہدایت قبول کر لیتا ہے اگر خدا تعالٰی سو یا ہزار آدمی کو خوابوں کے ذریعہ احمدی بنا سکتا ہے تو کیوں ساری دنیا کو اسی طرح احمدی نہیں بنا سکتا۔کئی آدمی ہیں جو خواب کے ذریعہ احمدی ہوئے۔ہو سکتا ہے کہ ایک دن رات ہم یہ جانتے ہوئے سوئیں کہ ہم چھوٹی سی جماعت ہیں لیکن جب صبح کو اٹھیں تو سارے لوگ کہیں کہ ہم احمدی ہیں اور ہم حضرت مرزا صاحب کو مانتے ہیں۔خدا تعالیٰ نے کئی سو بلکہ کئی ہزار کو خوابوں کے ذریعہ ہدایت دیگر بتا دیا کہ میں اس طرح بھی کر سکتا ہوں مگر وہ سب کے لئے اس طرح کرتا نہیں تاکہ ہم کو ثواب کا موقع ملے۔اگر خوابوں کے ذریعے سارے لوگ احمدی ہو جائیں تو پھر نہ چندہ کی ضرورت رہے نہ تبلیغ کی حاجت پس اللہ تعالٰی کے پاس ایسے سامان اور ایسے طریق ہیں کہ وہ بغیر بندوں کے بھی کام کرلیتا ہے۔چنانچہ ہزاروں کو اس نے خوابوں کے ذریعہ ہدایت دی۔جن میں سے کئی ایک یہاں بھی بیٹھے ہونگے۔اسی طرح سب کے لئے ہدایت ہو سکتی ہے اور اس طرح خدا تعالیٰ نے بتا دیا ہے کہ اگر تم تبلیغ کا کام نہ کرو گے تو میں بغیر بندوں کے بھی اس کام کو کرلوں گا مگر اس میں ہمارا حصہ نہ ہو گا۔اس لئے جماعت کو چاہیے کہ ہوشیار ہو جائے اور لوگ کمریں کس لیں اور اس موقع کو رائیگاں نہ جانے دیں۔میں دیکھ رہا ہوں کہ وہ موقع آتا ہے جب خدمات کا یہ رنگ نہ رہے گا کہ ہم طرح طرح کی تکلیفیں اور مشکلات اٹھا کر تبلیغ کرتے ہیں۔دیکھو عیسائی بھی تبلیغ کرتے ہیں مگر ہماری طرح نہیں۔ہماری تو یہ حالت ہے کہ ایک آدمی جائے اور سو کو پکڑ لائے اور عیسائیوں کی یہ حالت ہے کہ سو جائیں اور ایک کو پکڑ لائیں وہ بھی اپنی کامیابی پر خوش ہوتے ہیں۔مگر جو ہمیں مزا اور لطف حاصل ہوتا ہے اس کو کہاں وہ پاسکتے ہیں۔ہم تو شیر کے منہ سے شکار نکال کر لاتے ہیں۔تو جب بڑی بڑی کامیابیاں حاصل ہونگی۔اس وقت بھی خدمت دین کا موقع ہو گا۔مگر سرور اور لطف نہ ہو گا جو اب ہے۔اس لئے اس موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دو اور ایسا موقع ہزاروں سال کے بعد حاصل ہوتا ہے۔جب خدا کا نہی آئے اور یہ خدا تعالی کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں یہ موقع دیا ہے۔اس لئے ہم اس کی جس قدر قدر کریں تھوڑی ہے۔خدا تعالی ہمیں اپنے دین کو پھیلانے کا موقع دے ہماری ہمتوں کو استوار کرے، ہمیں لوگوں کے لئے ہدایت کا باعث بنائے۔دوسرے خطبہ کے بعد فرمایا۔ایک نئے علاقہ میں جہاں اس وقت تک اس رنگ میں تبلیغ نہیں ہوئی جس رنگ میں کہ اب ہونے والی ہے۔اور میں نے اس کے متعلق دیکھا تھا کہ تو یوں سے مقابلہ کیا گیا ہے یعنی حیدر آباد دکن کا علاقہ۔وہاں مولوی ثناء اللہ گیا ہے اور شیخ عبدالرحمان صاحب اور مولوی فضل الدین صاحب بھیجے گئے ہیں۔آج سے وہاں تبلیغ کا کام شروع ہو گیا ہو گا۔میں جمعہ کی نماز کی دوسری رکعت میں رکوع سے کھڑے ہونے پر وہاں کے متعلق دعا کروں گا۔اس وقت