خطبات محمود (جلد 7) — Page 207
F۔Z عیسائی کو دکھ دے گا تو وہ آنحضرت کو گالیاں دیں گے کہ یہ محمدؐ کے پیرو ہیں۔اور اگر غیر احمدی کو دکھ دے گا تو وہ کہے گا کہ یہ مرزا صاحب کی تعلیم پر عمل کرتے ہیں۔اگر احمدی کو یا مسلمان کو دکھ دے گا تو وہ اسی کو برا کہے گا مگر غیر احمدی یا عیسائی یا دہریہ اسی کو برا نہیں کہے گا بلکہ مسیح موعود کو آنحضرت کو اور خدا کو بھی گالیاں دے گا۔اس لئے ایسی باتوں سے بازاروں میں اور دوسری جگہ احتیاط رکھو۔اگر بازاروں اور گلیوں میں گالیوں اور بد اخلاقیوں سے بچو گے تو جماعت میں یہ باتیں نہ پیدا ہونگی۔فرمایا آج میں تحفہ شہزادہ ویلز کتاب لکھ چکا ہوں باہر کے احباب کو شکایت ہوتی ہے کہ ان کو پتہ نہیں لگا۔اس لئے میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ انشاء اللہ کل صبح کی نماز کے بعد سنائیں گے۔(الفضل ۱۲, فروری ۱۹۲۲ء)