خطبات محمود (جلد 7) — Page 116
114 28 مقام قرب چاہتے ہو یا ملازمت (فرموده ر نومبر ۱۹۲۱ء) تشهد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا۔دنیا میں بہت بڑی نعمتوں میں سے ایک دیانت داری بھی ہے۔ایک کروڑ پتی بددیانت وہ عزت نہیں حاصل کر سکتا جو ایک فاقہ مرنے والا دیانت دار حاصل کر سکتا ہے۔عزت قلب سے تعلق رکھتی ہے۔اور منہ کی تعریفیں عزت بڑھانے میں محمد نہیں ہوتیں۔منہ کسی کی کتنی ہی تعریف کرے۔مگر دل خالی ہو۔یا ممدوح کے پیٹھ پھیرتے ہی اور باتوں میں مشغول ہو جائے۔تو اس سے ممدوح معزز نہیں بنتا۔اگر کسی کی منہ سے تعریف کرنے والے دس ہزار ہوں مگر ان کے دل میں اس شخص کے لئے عزت نہیں۔اور اس کے مقابلہ میں ایک اور شخص ہے جس کی تعریف کرنے والا صرف ایک ہے اور وہ دل سے کرتا ہے تو وہ شخص معزز نہیں جس کی منہ سے تعریف کرنے والے دس ہزار ہیں۔اور یہ شخص معزز ہے جس کی تعریف کرنے والا ایک ہی ہے مگر دل سے کرتا ہے۔مقدم الذکر کی عزت نقلی ہے اور موخر الذکر کی اصلی۔کیونکہ منہ سے دس ہزار تعریفیں کرنے والے موقعہ پر کام نہیں آئیں گے۔اور دل سے عزت کرنے والا ایک شخص موقعہ پر کام آئے گا۔اور اپنے ممدوح کے لئے جان دے دے گا۔اور سچا دوست وہی ہے جو موقع پر کام آوے۔مثل مشہور ہے کہ کوئی امیر تھا اس کے پاس بہت سے امراء آتے تھے۔لیکن اس کی توجہ زیادہ تر ایک غریب پر تھی جو اس سے ملنے کے لئے آیا کرتا تھا۔امیر کی بیوی اس کو ملامت کیا کرتی تھی کہ تم جس سے زیادہ محبت سے ملتے ہو وہ ایک ذلیل آدمی ہے۔امیر ہمیشہ ٹالتا رہتا تھا اور صرف یہ کہہ دیا کرتا تھا کہ اس میں بھی ایک حکمت ہے۔آخر جب اس کی بیوی کا اصرار بہت بڑھا تو اس نے کہا چلو میں تمہیں دکھاؤں۔بیوی کو ساتھ لیا اور دونوں میاں بیوی نے غریبانہ لباس پہنا۔اور بیوی کو ایک بوسیدہ چادر اوڑھا کر پہلے اپنے امیر دوستوں میں سے سب سے بڑے کے گھر گیا اور دروازے پر جاکر اطلاع کرائی کہ مجھے سخت نقصان پہنچا ہے۔آپ سے ملنے کی ضرورت ہے۔امیر دوست نے