خطبات محمود (جلد 7) — Page 150
18, 31 قرب الہی حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہیں (فرموده ۱۲ دسمبر ۱۹۲۱ء) تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا۔چونکہ تین چار دنوں سے نزلے کی وجہ سے حلق میں درد کی شکایت ہے۔اس لئے میں بلند آواز سے ایسی آواز سے جو سب تک پہنچ سکے آج بول نہیں سکتا۔اس لئے جن اصحاب کو جگہ مل سکے قریب آجائیں۔مجھے جلسہ سالانہ کے منتظم کی طرف سے ایک رقعہ ملا تھا جس کو دو ہفتے کا عرصہ ہوا۔اس میں جہاں یہ درخواست کی گئی تھی۔کہ میں یہاں کے احباب کے پاس سفارش کروں کہ وہ جلسہ کے کاموں میں پورے طور پر مدد دیں۔اور اپنی خدمات پیش کریں۔وہاں ایک یہ بات بھی لکھی تھی کہ قادیان کے لوگوں نے جلسہ کی اعانت اور مدد کے لئے بہت سے وعدے کئے ہوئے ہیں۔مگر بعض نے یا بہت نے ابھی تک پورے نہیں کئے۔ان کو میں سفارش کروں کہ پورے کر دیں۔تاکہ جلسہ کے لئے جو سامان منگوانا ضروری ہے۔منگوا لیا جائے۔میں نے ایک ذاتی غرض اور ذاتی فائدہ کی وجہ سے اس امر کو اس وقت نہیں بیان کیا تھا۔جب کہ جلسہ کی اعانت اور امداد کے لئے تحریک کی تھی۔اور وہ ذاتی فائدہ اور غرض یہ تھی کہ میں نے بھی وعدہ کیا تھا۔جو اس وقت تک پورا نہیں کیا تھا۔اس لئے شرم آتی تھی۔کہ میں دوسروں کو اس کے لئے کس طرح کہوں۔جب تک خود نہ کروں۔مگر اب چونکہ میں اپنا وعدہ پورا کر چکا ہوں۔اس لئے وہ بات آپ لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں۔جو خود کر چکا ہوں۔اس سے پہلے میں اس بات سے ڈرتا تھا۔کہ لم تقولون ما لا تفعلون (الست : (۳) جو بات خود نہیں کی اس کے متعلق آپ لوگوں کو کیا تحریک کروں۔مگر اب چونکہ خدا نے مجھے توفیق دی ہے۔اور میں اسے پورا کر چکا ہوں۔اس لئے آپ لوگوں کو بھی کہتا ہوں۔کہ وعدہ کو خدا تعالیٰ نے بہت قیمتی چیز قرار دیا ہے۔اور وعدہ کا ایفاء بہت ضروری رکھا ہے۔اس لئے جنہوں نے وعدے کئے ہیں وہ پورا کریں۔ا بنی اسرائیل : ۳۵