خطبات محمود (جلد 7) — Page 327
۳۲۷ اعتراض نہیں ہو سکتا۔ ورنہ ایسے رقعے یونہی ہوتے ہیں۔ یا بعض لوگ آتے ہیں اور الگ ملتے ہیں اور اس وقت کوئی مسئلہ پوچھتے ہیں۔ اس وقت افسوس آتا ہے کہ انہوں نے الگ ہو کر کیوں پوچھا اگر مجلس میں پوچھتے تو دوسروں کو بھی فائدہ پہنچتا۔ علیحدگی میں ایسی بات کے کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جو مجلس میں بیان نہ کی جا سکتی ہو۔ اگر مجلس میں پوچھیں تو ان کو بولنے کی عادت ہو جائے اور دوسروں کو فائدہ پہنچ جائے۔ یہ ہدا ہدائتیں ہیں۔ ان کا مد نظر رکھنا ضروری ہے تمدن ترقی کے ۔ ضروری ہے اور تمدن کا اعلیٰ درجہ کا ہونا بھی لازمی ہے۔ چاہئیے کہ ہمارا تمدن اعلیٰ ہو۔ اللہ تعالی ہماری جماعت کو ہر قسم کی خوبیاں حاصل کرنے اور قائم رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ کے لئے الفضل ۲ جولائی ۱۹۲۲ء) 3