خطبات محمود (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 316 of 454

خطبات محمود (جلد 7) — Page 316

۳۱۶ جگہ جہاں آپ کو عمرے کے لئے بھی داخل نہیں ہونے دیتے تھے۔اس میں آپ بحیثیت ایک فاتح کے داخل ہوئے۔مکہ والے اس پر اعتراض نہیں کر سکتے تھے آنحضرت نے مکہ والوں سے غداری نہیں کی بلکہ مکہ والوں نے معاہدہ شکنی میں غداری سے کام لیا۔اور وہی صلح جس کو وہ اپنے لئے فتح سمجھتے تھے۔ان کے لئے وبال ہو گئی۔۔۔پس جو خدا کے احکام پر عمل کرتے ہیں خدا تعالیٰ ان کی فلاح و بہبود کے خود سامان کر دیتا ہے۔یہ خیال نہ کرو کہ جو قربانی کرتا ہے اور اپنے حقوق خدا کے لئے چھوڑتا ہے وہ تباہ ہو جائے گا۔جو خدا عضو کی تعلیم دیتا ہے وہ ظالم کے ظلم کے نقصان سے بھی بچا سکتا ہے۔الفضل ۶ جولائی ۱۹۲۲ء) ا بخاری کتاب الشروط و سیرت ابن ہشام حالات غزوه حدیبیه