خطبات محمود (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 311 of 454

خطبات محمود (جلد 7) — Page 311

٣١١ کرنی ہو تو آہستگی سے کرنی چاہئیے۔کہ دوسرے کو یہ دھوکہ نہ لگے۔کہ کوئی بول رہا ہے بعض جگہوں سے اطلاع آئی ہے۔کہ لوگ خطبہ کے دوران بول پڑتے ہیں۔یہ غلطی ہے اور گناہ ہے۔اس کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔پھر الحمد لله نحمده و نستعینہ پڑھتے ہوئے فرمایا یہ کامیابی کا گر بتایا گیا ہے۔اللہ کی تعریف ہو جس نے ہمیں صحیح رستہ دکھایا۔پھر خدا سے گناہوں کی معافی مانگے۔اور دعا مانگے کہ غفلت سے بچایا جائے۔پھر وہ طریق اختیار کرے۔جو خدا تعالیٰ نے کسی کام کے لئے مقرر فرمائے ہیں۔اور نتوکل علیہ اور یہ یقین رکھے کہ اللہ تعالٰی ضرور کامیاب کرے گا۔کیونکہ جو اس پر توکل کرتا ہے وہ ناکام نہیں رہتا ہے۔اگر خدا نہیں ہے۔تو پھر سب فریب ہے۔اور اگر ہے تو اس پر بھروسہ کرنے والے اور اس کے احکام پر عمل کرنے والے ذلیل نہیں ہو سکتے۔الفضل ۲۹ جون ۱۹۲۲ء) ا بخاری کتاب الجمعة باب الصات يوم الجمعة