خطبات محمود (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 68 of 454

خطبات محمود (جلد 7) — Page 68

۶۸ جس کو دل اور دماغ پر قبضہ کرنے کی طاقت دی گئی ہے اور یہی چیز خدا کے فضل سے احمدیت کے پاس ہے۔اس سے کوئی یہ نہ سمجھے کہ عرب ابتدا ہی میں سہارے کا سارا احمدی ہو جائے گا نہیں بلکہ آہستہ آہستہ ترقی ہوگی۔جب حضرت صاحب نے دعوی کیا تھا تو کس کو وہم تھا کہ اتنے بھی لوگ ساتھ ہو جائیں گے جتنے کہ اس وقت اس مسجد میں بیٹھے ہیں۔حضرت صاحب کے وقت کے آخری سالانہ جلسہ میں اتنے آدمی ہونگے۔جتنے اس وقت میرے سامنے بیٹھے ہیں۔حضرت صاحب اس دن سیر کو گئے اور واپس آگئے تو گھر میں فرمایا کہ اس دفعہ تو اس قدر لوگ آئے ہیں کہ میں ان کی وجہ سے آگے نہ جا سکا یہ مسجد چھوٹی تھی بازو کا حصہ باہر تھا۔جو اب شامل کیا گیا ہے۔لیکچر میں میں نے دیکھا کہ اس سے زیادہ آدمی نہ تھے۔لیکن اب یہ حالت ہے کہ معمولی جمعوں میں یہ مسجد پر ہو جاتی ہے۔پس اس وقت عرب میں احمدیت بیج کی صورت میں ہے جو آہستہ آہستہ درخت ہوگا اور پھر اس سے اور بہت سے درخت پیدا ہونگے۔بچپن سے میرا یہ خیال ہے جس کا میں نے دوستوں سے بارہا ذکر کیا ہے کہ میرے نزدیک احمدیت کے پھیلنے کے لئے اگر کوئی بڑا مضبوط قلعہ ہے تو مکہ مکرمہ ہے اور دوسرے درجہ پر پورٹ سعید۔اگر کوئی شخص وہاں چلا جائے تو ساری دنیا میں احمدیت پہنچا سکتا ہے وہاں سے ہر ملک کا جہاز گزرتا ہے ٹریکٹ تقسیم کئے جائیں۔اس طرح ایسے ایسے علاقوں میں حضرت صاحب کا نام پہنچ جائے جہاں ہم مدتوں نہیں پہنچ سکتے۔مگر مکہ مکرمہ سب سے بڑا مقام ہے۔وہاں کے لوگ ہمارے بہت کام آسکتے ہیں۔بعض لوگ گھبراتے ہیں کہ یورپ کے مسلمان کام کے نہیں مگر میں ان کو کہتا ہوں کہ جب وہ لوگ پشتہا پشت سے ایک قسم کے خیالات میں پرورش پاتے رہے ہیں تو ان کی آہستہ آہستہ تربیت ہوگی۔وہ حالات کو آہستگی سے بدل سکتے ہیں۔مگر جو لوگ مسلمان ہیں وہ چند سال میں ہو سکتے ہیں۔پس میرے نزدیک یہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی پیشگوئی کا ظہور ہے کہ جب وہاں دجالی فتنہ کا خیال ہوا۔اس وقت وہاں اللہ تعالی نے مسیح کے قدم کو جما دیا۔اس کے بعد میں اپنے دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ بیماری اور کمزوری صحت اور ڈاکٹروں کے مشورے کے ماتحت میں پہاڑ پر انشاء اللہ جاؤں گا۔میں نے پہلے بھی سمجھایا تھا اب بھی سمجھاتا ہوں کہ اپنے اخلاق کو درست کرو۔بات بات میں جھگڑے نہ پیدا کرو۔ابھی معلوم ہوتا ہے کہ نفس ہے۔اور خدا کا خانہ کم ہے۔میں نے دیکھا ہے کہ خصوصیت سے فتنے اس وقت رونما ہوتے