خطبات محمود (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 318 of 454

خطبات محمود (جلد 7) — Page 318

۳۱۸ چاہتے۔عیسائی یہود کے دشمن ہیں۔یہود عیسائیوں کے بدخواہ اور یہ حالت ہے کہ اگر بس چلے تو ایک دوسرے کو کھا جائیں۔اور اگر موقع ہو تو زبردستی لوگوں کو اپنے مذہب میں داخل کرلیں۔یا ان کو قتل کر ڈالیں۔چھوٹے چھوٹے اختلاف پر لوگ پھونک ڈالتے ہیں۔یورپ اور امریکہ میں اس اختلاف نے یہاں تک ترقی کی ہے کہ امریکہ والے رنگ کی وجہ سے قتل کر ڈالتے ہیں۔پچھلے سال اخبارات میں شائع ہوا تھا۔کہ ایک حبشی لڑکا اس سڑک پر سے گذرا جو سفید امریکیوں کے لئے مخصوص تھی۔اس پر بہت سے مہذب کہلانے والے امریکن پھر لیکر جمع ہو گئے۔اور اس پر پتھراؤ کیا۔مجھے کو یاد نہیں رہا کہ انہوں نے اس کو قتل کر ڈالا۔یا قریب المرگ کر دیا۔یورپ میں ابھی زیادہ عرصہ نہیں گذرا کہ لوگ اس لئے زندہ جلا ڈالے جاتے تھے کہ فلاں فرقے سے تعلق رکھتے ہیں۔یہ اختلاف کیوں ہے۔آپس میں اس قدر مخالفت کیوں ہے۔اگر کوئی فرق نہیں تو لڑائی کیوں ہوتی ہے۔لوگوں کو غور کرنا چاہئیے کہ وہ کیوں چاہتے ہیں کہ لوگ ان میں میں۔ان کی یہ خواہش کیوں ہے۔کہ لوگ اپنے تمام رشتہ داروں قریبوں کو چھوڑ دیں۔مسلمان غور کریں کہ وہ جو کہتے ہیں کہ ان کے پاس ایک قیمتی چیز ہے۔اگر لوگ اس کو قبول نہیں کریں گے تو ہلاک ہوں گے۔وہ کیا ہے اگر مسلمان کہتے ہیں کہ خدا ایک ہے تو یہودی بھی کہتے ہیں کہ خدا ایک ہے۔سکھ بھی مانتے ہیں کہ خدا ایک ہے اور عیسائیوں میں بھی اس قسم کے فرقے ہیں جو خدا کو ایک مانتے ہیں۔اور آریہ سماجی بھی خدا کو ایک تسلیم کرتے ہیں۔اگر خدا کا خالی ایک مانا ہی بڑی چیز ہے اور اسلام کے لئے لوگوں کو سب کچھ چھوڑ دینا چاہئیے تو مسلمان اس عقیدے میں اکیلے نہیں۔بلکہ میں نے بتایا ہے کہ اور بھی فرقے ہیں جنکا یہ اعتقاد ہے اور اگر مسلمان کہیں کہ ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مانتے ہیں تو رسول کریم ایک آدمی تھے۔یہ تو بالکل بے وقوفی کی بات ہوگی کہ کوئی شخص کہے کہ ہم اسلام کو تو سمجھے نہیں صرف محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خاطر مانتے ہیں۔حالانکہ قرآن کریم میں آپ کی زبان سے کہلوایا گیا ہے کہ انما انا بشر مثلكم ( الكست : ) میں تمہارے جیسا آدمی ہوں محض بعثت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ہی ایمان لانا ایسی چیز نہیں تھی کہ اس کے لئے سب کچھ چھوڑ دیا جائے۔اگر کہا جائے کہ اسلام میں عبادتیں ہیں تو دوسرے مذاہب میں بھی عبادتیں ہیں۔بلکہ زیادہ ہیں۔اور سخت ہیں۔لوگ سردی میں پانی میں رہتے ہیں۔اور گرمی میں آگ کے الاؤ پر بیٹھتے ہیں اور مسلمانوں سے زیادہ دکھ اٹھاتے ہیں اور پھر اگر خالی روزہ رکھنا ہی ایسا ہے کہ دوسرے بھی مانیں۔تو دوسرے بھی ہیں جو فاقہ کرتے ہیں۔اگر یہ تمام چیزیں اپنی ظاہری شکل کے لحاظ سے اس قابل ہیں کہ ان کی وجہ سے کوئی شخص اپنا مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کرے۔تو یہ چیزیں اس طرح ان کے پاس بھی ہیں۔عقائد ان کے بھی ہیں اعمال ان کے بھی ہیں۔پھر وجہ فساد کیا ہے۔