خطبات محمود (جلد 6) — Page 546
۵۴۶ اور عقل سے بھر دیا۔اس نے ہمیں ہتھیار دیتے۔پیس ایسے محسن اور ایسے نظم کے احسان کا ذکر اور امت کا تذکرہ کیوں نہ ہو اگر تم اس نعت کو باہر نہیں کرتے۔تو یہ دو حال سے خالی نہیں۔یا تو تم اس کو نعمت سمجھتے نہیں یا تم بیمار ہو۔تم پر خدا کا یہ فضل ہے کہ اس نے تمہیں اپنا مسیح موعود دیا۔لیکن اگر اس فضل کے باوجود تم میں کوئی حرکت نہیں پیدا ہوتی تو معلوم ہوگا کہ تمہاری صحت میں فتور ہے۔یاتم کہتے ہو کہ ہم سیح موعود کو مجھے ہوئے ہیں مگرتم کو معلوم ہیں کہ مسیح موعود کی ضرورت کیا ہے اور اس لیے تمہیں اس کی قدر نہیں۔اگر جوش تبلیغ نہیں۔تو تم کو مسیح موعود کے متعلق پھر غور کرنا چاہیئے اور اپنی حالت کی اصلاح کرنی چاہیتے پس اگر تم میں شکر گزاری ہے اور تم مسیح موعود کو نعمت سمجھتے ہو۔تو تمہارا سر سجدہ میں گر جانا چاہیئے۔اور دین کی تبلیغ میں لگ جانا چاہئے کو اور اگر نہیں سمجھتے۔تو پہلے اپنی حالت کو درست کرنا چاہیئے۔اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کو اس نعمت کے سمجھنے کی توفیق دے اور ور سستی کو ترک کر دے الفضل ۱۸ نومبر ۱۹ ) جانا