خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 447 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 447

۴۴۷ ایک اچھا ہوتا ہے۔ایک بہت اچھا ہوتا ہے اور اسی طرح ایمان کے بھی دیتے ہوتے ہیں۔اور مومن کی بھی یہی حالت ہوتی ہے۔بعض بہت اعلیٰ ہوتے ہیں۔اور بعض اعلیٰ ہوتے ہیں۔پھر نہ صرف انبیا - دمومنین میں ہی تفاوت درجہ اور ایک کو دوسرے پر فضیلت ہوتی ہے، بلکہ کفار میں بھی مختلف درجات ہوتے ہیں کوئی بڑا ہوتا ہے۔کوئی چھوٹا اور ایک کفارا ایسے ہوتے ہیں۔جن کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کالا نْعَامِ بَلْ هُمْ أَضَلُّ (الفرقان : ۴۵) پھر اور چیزوں کے متعلق فرمایا۔مُختلِف الواتُهَا (فاطر (۲۸) پھر اس اختلاف کو ہر چیز کی حالت میں بتلاتا اور دکھلاتا ہے۔مثلاً پھلوں ہی کو دیکھو کچے کچے کے اختلاف کو چھوڑ کر دیکھو کہ بعض بیٹھے ہوتے ہیں۔بعض ترش پھر زمینیں ہوتی ہیں۔ان کی مختلف استعدا دیں ہوتی ہیں بعض کی پیداوار اچھی ہوتی ہے بعض کی اچھی نہیں ہوتی۔پھر انسانوں اور زمین اور زمینی چیزوں ہی میں یا ختلاف نہیں بلکہ ملائکہ تک میں ہے بعض درجہ کے لحاظ سے چھوٹے اور بعض بڑے ہوتے ہیں غرض نہوں کے درجہ میںاختلاف مومن و کافری اختلاف منافقوں کی حالت میں اختلاف۔جانوروں میں۔پرندوں چرندوں درندوں میں اختلاف پھر نباتات جمادات میں اختلاف موجود ہے۔کوئی ایک چیز نظر نہیں آتی۔جو اس اختلاف سے بری ہو۔اور اس اختلاف کو قرآن کریم تسلیم کرتا ہے اور اس کے متعلق فرماتا ہے کہ یہ ہماری طرف سے پیدا کیا گیا ہے۔جیسا کہ فرمایا۔فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ ربنی اسرائیل : ۲۲) اور الوزن يومين الحق (الاعراف (۹) ہر ایک کے وزن دوسرے کے وزن سے الگ ہونگے۔پھر اس کو قائم کرتا ہے اور فرماتا - لَا تَسْتَلُوا عَنْ أَشْيَاءَ - (المائده : ۱۲ کہ قرآن کے نزول کے زمانہ میں زیادہ سوال نہ کر گیونکہ اگر سب باتیں بیان کر دی جائیں تو پھر میں ایک حد تک اختلاف کا موقع نہ رہے گا۔ہم نے ایک حد تک بتا دیا اور باقی کو تمہیں پر چھوڑ دیا۔اس طرح گویا کہ اختلاف کے قیام پر زور دیا پس اختلاف ہے اور ضروری ہے، لیکن جو اس اختلاف کو ٹانا چاہتا ہے۔وہ غلطی کرتا ہے۔کیونکہ یہ تو مٹ نہیں سکتا اور اس کا رہنا ضروری ہے۔اس طرح گویا ہے اتفاقی پیدا ہوتی ہے۔یہ بہت بڑا گر ہے۔اب میں اس کے متعلق بتاتا ہوں کہ جب یہ تسلیم کر لیا جائے کہ اختلاف رہے گا۔تبھی اتحاد ہو سکتا ہے۔غور کرو۔اگر اختلاف نہ ہوتا۔سب کا ایک رنگ ہوتا۔سب کی ایک خواہش اور سب کے ایک ہی جذبات ہوتے تو سب کا ایک ہی پیشہ ہوتا۔دنیا کی قسم کی ترتی نہ کرسکتی۔سائنس کی ترقی اختلاف کا نتیجہ ہے۔جب آکسیجن اور نائٹروجن جو دونوں مختلف چیزیں ہیں نہ ملتیں تو پانی کہاں سے آتا۔کیونکہ یہ دونوں جو مختلف ہیں۔میں تو پانی ہے۔آگ نہ ہو۔یا پانی نہ ہو۔سردی یا گرمی نہ ہو تو فصلوں کا تیار ہوناکس طرح ہو اور یہ اختلاف ہی بتاتا ہے کہ لوگوں کی طبائع میں اختلاف رکھا گیا ہے