خطبات محمود (جلد 6) — Page 448
۴۴۸ مخنہ اور اسی سے لوگ مختلف چیزوں کو حاصل کرتے ہیں۔اور مختلف پیشوں میں لگتے ہیں۔اگر اختلاف نہ ہوتا۔اگر نہ تو لوگ ایک ہی پیشہ کے پیچھے لگے رہتے۔اور دنیا ان تمام اشیاء سے محروم رہ جاتی۔پھر علوم کیسے پیدا اور مدون ہوتے جبکہ سب کا ایک ہی میلان اور ایک خیال ہوتا اس سے ثابت ہوا کہ اختلاف ضروری ہے۔پس جب تک مختلف اشیاء کی مختلف حالتیں نہ ہو تیں - اس وقت تک کسی قسم کی ترقی نہ ہوتی۔ترقی کے لیے اختلاف ضروری ہے۔اگر اختلاف کو مٹا دیا جائے تو اس کے معنے یہ ہیں کہ دنیا کی ترقیات کو مٹا دیا جائے اصل میں فساد پڑتا ہی تب ہے، جب اختلاف کو مٹانے کی کوشش کی جاتی ہے۔اور ترقی کے راستہ میں کیں کھڑی ہو جاتی ہیں، لیکن اشیاء متقابل تب ہی کھڑی ہوتی ہیں جب ان کے رستہ میں روک ہوتی ہے جب بو انٹر پھٹتے ہیں۔تو ان کی گیس کے نکلنے کے رستے بند ہو جاتے ہیں۔پس اس سے ثابت ہوا کہ جو اس قسم کا اتفاق کرتا ہے اور فساد کومٹاتا ہے۔وہی فساد کو بڑھاتا ہے۔اس نکتہ کے نہ سمجھنے کی وجہ نا اتفاقی ہوتی ہے۔دوستوں کا اتفاق کس طرح ہوتا ہے ؟ اسی طرح کہ ان میں اختلاف ہوتا ہے، لیکن اگر کوئی شخص اپنے دوست سے اتفاق کے لیے اس اختلاف کو مٹاتے۔اور چاہیے کہ جیسا لباس میں پہنتا ہوں۔وہ پہنے جو خوراک میں کھاتا ہوں وہ کھائے جو پڑھتا ہوں وہ پڑھے جو لکھتا ہوں وہ لکھے اور جس طرح پڑھتا اور جس طرح لکھتا ہوں۔اس طرح پڑھے اور لکھے۔اور جب چلوں چلے۔اور جہاں جاؤں جائے۔اور جب بیٹھوں اور جس طرح بیٹھوں بیٹھے اور جب لیٹوں لیٹے۔اور جب سوؤں سوتے۔اور جب جاگوں جاگے تو تم ہی خیال کرو۔کیا اس اختلاف کے شانے سے ان میں اتحاد ایک دن بھی رہ سکتا ہے۔ایسا شخص جس سے یہ توقع رکھی جائیگی۔ایک ہی دن میں گھبرا جائیگا اور کسے گا کہمیں تیرا کوئی بندہ ہوں کہ تیرے اشاروں پر نا چوں بس ان میں اتحاد کب رہ سکتا ہے۔اسی وقت جب جائز اختلاف کو اپنے دیا جائے اور جب اختلاف کو ہر رنگ میں مٹانے کی کوشش کی جائیگی۔اسی وقت اختلاف ہو گا۔پس اس سے ثابت ہوا کہ اختلاف تب ہوتا ہے۔جب اختلاف کے وجود کو تسلیم نہیں کیا جاتا۔اگر مان لیا جائے کہ اختلاف ہو سکتا ہے۔تو پھر آپس میں اختلاف نہیں ہوگا، لیکن یہ حالت ہو کہ ایک کے تبلیغی جلسہ کب ہو اور کہاں ہو۔اور دوسرا اس کا مخالف ہو۔اور پہلا اپنے خیال پر مصر رہے۔اور دوسرا اپنے پر۔اب ظاہر ہے کہ اس سے اختلاف بڑھے گا، لیکن اگر ایک شخص اصرار چھوڑ دے۔تو پھر۔اختلاف نہیں ہو سکتا۔یہ ظاہر ہے کہ دونوں کی حالتیں مختلف ہیں۔دونوں کی عقلیں مختلف ہیں۔مگر جب دونوں اپنی بات پر مصر رہتے ہیں۔اور اس صورت میں اختلاف کو مٹانے کی کوشش کرتے ہیں۔اس طرح کبھی