خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 402 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 402

۴۰۲ ای شست کی روش اختیار کرنا ہے جس کا میں نے ابھی ذکر کیا ہے پس جب دین کی اشاعت کرنا ہر ایک مومن کا فرض ہے تو میں پوچھتا ہوں۔آپ لوگوں میں سے کتنے ہیں جنہوں نے اس فرض کو سمجھا ہے۔اور اس کے ادا کرنے کے لیے کام کیا ہے۔آپ لوگوں کو کبھی تو سوچنا چاہیے کہ قرآن کریم نے صرف مولویوں کو تبلیغ کا ذمہ وار قرار نہیں دیا۔بلکہ سب کو قرار دیا ہے اور جمعہ اس بہت بڑی ذمہ داری طرف خاص طور پر توجہ دلاتا ہے۔اس میں اپنی ساری جماعت کو بالعموم اور جماعت لاہور کو بالخصوص کہتا ہوں کہ جہاں وہ وعظ اور نصیحت کو سننے کی عادت پیدا کریں۔اور اس سے فائدہ اُٹھائیں۔وہاں اس کے پھیلانے کی بھی کوشش کریں۔جب خدا تعالیٰ نے اپنی عبادت کا آدھا کر دیا ہے۔تو کیا وہ کچھ نہیں چھوڑنا چاہتے۔اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کو سمجھ عطا فرماتے کہ اس کے دین کو پھیلانے میں لگ جائے۔اور لڑائیوں جھگڑوں میں پڑ کر وقت ضائع نہ کرے۔بلکہ متحد ہو کر خدا تعالیٰ کے دین کی اشاعت میں لگ جاتے۔تاکہ جلد سے جلد خدا تعالیٰ کے فضلوں کی وارث بن جاتے ؟۔د الفضل در مارچ ۱۹۲۰ متر