خطبات محمود (جلد 6) — Page 534
۵۳۴ 99 تبلیغ احمدیت کی تلقین فرموده ۱۵ نومبر ۱۹۲۰ حضور نے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :- آج مجھے پھر اس سلسلہ مضامین میں ضرورتاً وقفہ ڈالنا پڑا ہے۔جو میں نے پچھلے چند ہفتوں سے شروع کیا ہوا ہے۔آج میں ایک ایسے اہم فرض کی نسبت آپ لوگوں کو اور پھر اپنے اخباروں کے واعد بونی مانتو کو توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ جی کی طرف توجہ کئے بغیر اور جس کے لیے کوشش کئے بغیر کس قسم کی کامیابی ور ترقی کی اُمید نہیں رکھی جاسکتی۔اس میں کوئی شک نہیں کہ اس امرکے متعلق بارہ میں بھی توجہ دلاچکا ہوں۔اور جو مجھ سے پہلے تھے وہ بھی توجہ دلا چکے ہیں۔اور ہماری جماعت کے دوسرے عالم اور واقف لوگ بھی دلا چکے ہیں جیگر باوجود اتنی بار توجہ دلانے کے پھر بھی لوگوں کو ابھی تک پورے طور پر اس کی اہمیت اور ضرورت سے واقفیت نہیں ہوتی۔اور بہت لوگوں کو دیکھا گیا ہے۔جو توجہ ہی نہیں کرتے۔وہ امر کیا ہے۔وہ اسلام اور سلسلہ احمدیہ کی اشاعت کا معاملہ ہے۔اس کے متعلق بارہا ہم نے کیا ہے، لیکن باوجود بارہا کتنے کے اب بھی کہنے کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے اور ہمیشہ ہی یہ فرقہ محسوس ہوتی رہے گی۔حتی کہ قیامت تک رہے گی، لیکن ایک لحاظ سے کسی امر کا دوبارہ بیان کرنا تکلیف دہ ہوتا ہے، کیونکہ بعض دفعہ کوئی فعل اس لیے دوبارہ کیا جاتا ہے کہ دوبارہ اس کی ضرورت پیش آتی ہے۔مثلاً ہم صبح کو کھانا کھاتے ہیں اور پھر شام کو۔اس لیے دوبارہ کھاتے ہیں کہ ہم انسان کی حیثیت سے محتاج ہیں کہ پھر کھائیں کیونکہ خدا نے ہیں ایسا پیدا کیا ہے کہ ہم جو غذا کھاتے ہیں اس کا کچھ حصہ تو جسم میں داخل ہو جاتا ہے اور کچھ حصہ فضلہ بن کر باہر نکل جاتا ہے۔اس دوبارہ کھانے کا افسوس نہیں ہوتا۔کیونکہ یہ سنت اللہ کے مطابق ہے۔اور اس کے سوا