خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 47 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 47

ہے۔اس لیے اگر کوئی احمدی اس میں مبتلا ہوتا ہے تو لوگوں کو ابتلا آتا ہے کیونکہ یہ مرض غیروں کیلئے بطور عذاب کے ہے۔اگر چہ اس میں ہمارے بعض آدمیوں کا مبتلا ہونا کوئی بات نہیں ہے۔دکھی صحابہ رضوان اللہ علیم کے وقت میں تلوار کفار کے لیے بطور عذاب کے تھی مگر اس تلوار کی جنگ میں صحابہ بھی مارے جاتے تھے مگر ان کے لیے عذاب نہ تھی کیونکہ اس وقت تلوار سے مرنا دشمنوں کے لیے تباہی تھا۔صحابہ کے لیے تباہی نہیں تھی کیونکہ صحابہ مرنے سے کم نہیں ہوتے تھے۔بلکہ بڑھتے تھے اور دشمن مرتے تھے اور کم ہوتے چلے جاتے تھے۔پس جس مرنے سے کوئی قوم بڑھ جاتے۔وہ اس کیلئے عذاب نہیں ہو سکتا۔پھر بھی جو نا واقف لوگ ہوتے ہیں۔وہ ابتلا۔میں پڑ جاتے ہیں۔کہ جب یہ مرض بطور عذاب کے ہے تو احمدی کیوں مبتلا ہوتے ہیں۔ان لوگوں کو ابتلاء سے بچانے کے لیے دعاؤں کی ضرورت ہے کہ اللہ تعالے جماعت کو محفوظ رکھے۔مختلف ذریعوں سے معلوم ہوا ہے کہ طاعون کا حملہ سخت ہے۔قادیان کے چاروں طرف طاعون ہے یہیں دوستوں کو چاہیئے کہ اپنے لیے بھی اور دوسرے بھائیوں کے لیے بھی دعائیں کریں پس ا کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جب ایک شخص دوسرے کے حق میں دعا کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی دعا کو قبول کرتا ہے اور دعا کرنے والے کے کام بھی درست کرتا ہے یہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے جب ایک شخص مخلوق ہو کر دوسرے کے لیے اس قدر کوشش کرتا ہے تو میں تو خالق ہوں۔میں کیوں نہ اس پر فضل کروں پس ایک دوسرے کے لیے دعائیں کرنے سے دُعائیں بہت قبول ہوتی ہیں۔طاعون خدا کا ایک عذاب ہے۔جو حضرت مسیح موعود کی تائید کے لیے بھیجی گئی ہے۔اگر ہماری جماعت کی رفتار ترقی کو دیکھا جائے تو ثابت ہوگا کہ ساٹھ ستر فیصدی آدمی طاعون کی وجہ سے سلسلہ میں داخل ہوتے ہیں۔مجھ کو یاد ہے کہ طاعون کے دنوں میں پان پان سوء ہزار ہزار آدمی کی بیعت کے خطوط حضرت صاحب کے پاس روزانہ آتے تھے۔تو چونکہ یہ احمدیت کی صداقت کا ایک نشان ہے اور جب تک جماعت کی حفاظت نشان کے طور پر نہ ہو۔یہ نشان کامل تجلی کے ساتھ ظاہر نہیں ہو سکتا اس لیے دُعا کرنی چاہیئے کہ اللہ تعالی امتیازی طور پر ہماری جماعت کو اس مرض سے بچاتے۔دوسرے ہمیں اس سے ایک اور فائدہ بھی اٹھانا چاہیئے۔خدا کا وعدہ ہے کہ وَ إِذَا سَالكَ صحيح مسلم بحواله مشكوة كتاب المصابيح كتاب الدعوات الفصل الاول۔