خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 396 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 396

۳۹۶ 74 اشاعت دین ہر ایک مومن کا فرض ہے و لاہور ) ا فرموده ۲۰ فروری نالته بمقام احمدیه موشل لاہور ) تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا۔نماز جمعہ کی غرض روحانی فوائد اور روحانی منافع کے علاوہ اللہ تعالیٰ نے ایک یہ بھی مقرر فرمائی ہے۔کہ اس کے بندے ایک خاص حلقہ کے اندر جمع ہو کر دین کی ضروریات اور تقویٰ و طہارت حاصل کرنے کی ہدایات سنیں۔دوسری نمازیں صرف عبادت کا رنگ رکھتی ہی لیکن جمعہ کی نماز عادت کے علاوہ ذکر کا رنگ بھی ھی کھتی ہے پھر باقی نازوں میں گر ذکر الہی کا دخل ہے تو فا کے رنگ میں ہے لیکن جمعہ کی نماز میں ذکرالی بالامر ہے۔اور اس میں خدا تعالیٰ کی تسبیح اور تحمید وعظ کے رنگ رکھی گئی ہے۔پس دوسری نمازیں اگر انسان کے اپنے نفس سے تعلق رکھتی ہیں تو جمعہ کی نماز اس رشتہ اور تعلق کو مضبوط کرتی ہے۔جو بنی نوع انسان کا آپس میں خدا تعالیٰ نے منفرد کیا ہے اور نماز جمعہ کو دوسری نمازوں پر یہ فضیلت ہے کہ نماز جمعہ مومنوں کے لیے تقویٰ و طہارت کے زیادہ کرنے کے علاوہ آپس کی محبت اور پیار کے ازدیاد کا موجب ہوتی ہے۔مگر بہت لوگ جو نمانہ پڑھتے ہیں۔وہ بھی اور جو پڑھاتے ہیں وہ بھی اس حکمت سے غافل ہوتے ہیں۔دیکھئیے جمعہ کی نماز میں خدا تعالیٰ نے اپنی خاص عباد سے دور کعتیں قائم کر دی ہیں یعنی خدا تعالیٰ کی عبادت کا حق جو دوسرے دنوں میں چار رکعت ادا کرنا فرض ہے۔اس کو خدا تعالیٰ نے اس طرف توجہ دلانے کے لیے کم کر دیا ہے کہ بہت سی نیکیاں اذکار کے ذریعہ حاصل ہوسکتی ہیں۔شریعت کے بہت سے احکام ایسے ہوتے ہیں جن سے عام طور پر لوگ غافل ہوتے ہیں۔اور غفلت کی وجہ سے ان کے پورا کرنے میں کو تا ہی کرتے ہیں۔ان کو سمجھانے اور یہ بتانے کے لیے کہ انسان ان کو پھیلانے کی کوشش کرتا رہے۔خدا تعالیٰ نے جمعہ کے دن اپنی عبادت کو نصف کر دیا ہے۔اس دو رکعت کے کم کرنے سے کتنا وقت بچتا ہے اور کتنا وقت خطبہ پڑھنے کے لیے مل جاتا ہے وہ بہت قلیل ہے ، لیکن یہاں اس کا سوال نہیں۔بلکہ اس