خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 172 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 172

انھوں نے خدا سے استغناء کیا اور خدا کی نعمتوں کو حقیر جانا تو خدا نے بھی ان سے نظر رحمت کو مٹا لیا۔کیونکہ خداوند تعالیٰ غیور ہے۔یہ ہو نہیں سکتا کہ لوگ اس کے انعام کی ناقدری کرتے رہیں اور وہ پھر بھی انعم کرنا چاہیے پس وہ کبھی پسند نہیں کرتا کہ اس کی نعمتوں کی ناقدری کرنے والے اور اس کے فضلوں کے دروازوں کو بند کرنے والے پھر بھی اس کے انعامات سے حصہ پائیں پی پہلوں نے تلخ تجربہ کیا ہے اور جنہوں نے خدا کی نعمتوں کو رد کیا وہ بھی رد کر دیئے گئے۔میں تمہیں ہوشیار کرتا ہوں کہ خدا کی نعمتوں کی قدر کرو۔خدا کے فضلوں کے دروازوں کو اپنے پر بند کر و مت سمجھو کہ تم میں کوئی نہیں جوخدا کی نعمتوں کی ناقدری کرتا ہو تم میں بعض ہیں جو خدا کی نعمتوں اور اس کے فضلوں کی قدر نہیں کرتے۔جو ایسا کرتے ہیں وہ یاد رکھیں کہ اگر وہ باز نہیں آئیں گے تو ان پر ہمیشہ ہمیش کے لیے خدا کے فضلوں کے دروازے بند کر دیتے جائیں گے۔افسوس ان پر جو خدا کے فضلوں کے ان دروازوں کو بند کریں جو خدا کھولنا چاہتا ہے۔اللہ تعالیٰ تم پر اور مجھ پر رحیم فرماتے اور ہمیں ان لوگوں سے نہ بناتے جو اس کی نعمتوں اور فضلوں کو روکر کے ہمیشہ کے عذاب میں پڑگئے بلکہ اپنے فضلوں کے جذب کرنے کی توفیق بخشے۔امیر نے " و الفضل ۲۹ - مارچ - -1414