خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 163 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 163

لازمی اور ضروری ہے۔اس میں شک نہیں کہ بہت سے لوگوں نے احمدی ہو کر بڑی بڑی اصلاحیں کی ہیں پہلے وہ چور تھے۔مرتشی تھے۔جھوٹ بولتے تھے نمازیں نہیں پڑھتے تھے روزے نہیں رکھتے تھے۔مج نہیں کرتے تھے۔زکوۃ نہیں دیتے تھے اور اب شریعت کے ان حکموں پر عمل کرتے ہیں۔مگر اس زمانہ میں جو عظیم الشان کام اسلام کی ترقی کا تھا۔وہ نہیں کرتے۔ایسے لوگوں کے نفس میں اصلاح اور ذات میں صفائی تو ضرور پیدا ہو گئی ہے۔مگر وہ ان فاتحین میں شامل نہیں ہو سکتے جن کے سر پر قیامت کے دن اس بات کا سہرا ہوگا کہ اُنھوں نے دنیا میں شیطان کا مقابلہ کر کے فتح حاصل کی تھی۔ایسے لوگ ان لوگوں کی مانند ہونگے جو فاتح فوج کے پیچھے چھوٹے موٹے کام کرنے والے ہوتے ہیں۔اور وہ ان میں شامل نہیں ہونگے جن کے متعلق قیامت کے دن اگلی پچھلی نسلوں میں یہ اعلان کیا جائے گا کہ یہ ہیں وہ بہادر جنہوں نے شیطان کا مقابلہ کر کے اسے شکست فاش دی تھی اور اسلام کی صداقت کو دنیا پر ظاہر کیا تھا۔یہ وہی لوگ ہونگے جوعمل صالح کرینگے اور ان ذرائع پر عمل پیرا ہونگے جو خدا نے اس زمانہ میں کامیابی کے لیے مقررہ فرماتے ہیں۔- پس میں آپ لوگوں کو متوجہ کرتا ہوں کہ آپ غور کریں کہ جو کام ہم کرتے ہیں۔وہ ان ذرائع کے مطابق ہے یا نہیں جو خدا نے ہماری کامیابی کے لیے مقرر کئے ہیں۔اس کے لیے سب سے پہلے یہ دیکھنا چاہئیے کہ ہمارا کام کیا ہے نفس کی اصلاح کے لیے ان احکام پر عمل کرنا ضروری ہے کہ جن سے اعلیٰ اخلاق پیدا ہوتے ہیں۔لیکن میں اس وقت ان فرائض کا ذکر نہیں کرنا چاہتا ، جن کے بغیر کوئی مومن ہی نہیں ہو سکتا، بلکہ ان کا ذکر کرنا چاہتا ہوں۔جو مومنوں کے لیے ضروری ہیں۔ان سے میرا سوال یہ ہے کہ جس فوج میں وہ داخل ہیں۔اس کا کام کر رہے ہیں یا نہیں اور یہ تو میں بتا چکا ہوں کہ اس فوج کا کام شیطان کے حملے کا دفعیہ اور اسلام کا جھنڈا گاڑنا ہے۔اس زمانہ میں چونکہ اسلام پر حملہ دلائل کے ساتھ ہو رہا ہے۔اسلام میں نقص پیدا کئے جا رہے ہیں۔اسلام پر اعتراض اور شکوک پیش ہو رہے ہیں۔اس لیے اس وقت اس کا دفعیہ قلم اور زبان سے ہی ہو سکتا ہے جس کے لیے بعض باتیں ضروری ہیں۔مثلاً جو لوگ فلم استعمال کرتے ہیں۔ان کے لکھے ہوئے کو لوگوں تک پہنچانے کے لیے روپیہ کی ضرورت ہے۔اس لیے مال خرچ کرنا چاہتے پھر زبان اس وقت تک چلاتی نہیں جا سکتی۔جب تک دشمن کے حالات سے آگا ہی نہ ہو۔اس لیے ضروری ہے کہ دشمن کے اعتراضات سے واقفیت حاصل کی جائے اس کے بعد وقت خرچ کر کے قلم اور زبان سے خدمت اسلام ہوسکتی ہے۔تو اس کام کے لیے مال قربان کرنے کی ضرورت ہے۔وقت قربان