خطبات محمود (جلد 6) — Page 162
جیسا کہ جنگ بدر میں ایک الگ جگہ دُعا کے لیے بنائی گئی تھی۔اور اس جگہ آپ نے اتنی دعائیں کیں که حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ ایسا انسان بھی کہ اُٹھا کہ کیا خدا کا وعدہ آپ کو فتحیاب کرنے کا نہیں ہے آپ نے فرمایا۔وعدہ تو ہے، لیکن میں اس کے غنا سے ڈرتا ہوں۔تو میرے کہنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ کامیابی حاصل کرنے کے لیے دعا اور نماز ضروری نہیں ہے۔ضروری ہے لیکن صرف اسی سے دشمن کو دور نہیں کیا جا سکتا دیکھو اگرصحابہ کرام دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تلوار نہ اُٹھاتے اور صرف نمازیں پڑھتے رہتے۔تو کبھی کامیاب نہ ہوتے۔کیونکہ اس وقت کامیابی کے لیے عمل صالح میں تھا کہ تلوار کا مقابلہ تلوار سے کریں۔اور دشمن کو اس ذریعہ سے خائب و خاسر کر دیں۔یا اب یہ زمانہ ہے کہ جس میں اسلام کے خلاف قسم قسم کے شکوک اور شبہات پیدا کئے جار ہے ہیں۔طرح طرح کے اعتراضات ہو رہے ہیں۔عجیب عجیب دھو کے دیتے جا رہے ہیں مگر اسکے مقابلہ کے لیے کوئی شخص روزے رکھنے شروع کر دے تو گو روزے رکھنا نیک عمل ہے مگر اس کامیابی کے حاصل کرنے کے لیے عمل صالح نہیں۔اس صورت میں اس عمل کی صلاحیت باطل ہو جائیگی۔یوں اگر کوئی روزے رکھتا ہے۔تو عمل صالح کرتا ہے۔اس سے اس کے نفس کی اصلاح ہوگی، لیکن مخالفین اسلام کے مقابلہ میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے جو ذرائع مقرر ہیں۔اس میں چونکہ یہ داخل نہیں۔اس لیے اس طرح کامیابی حاصل نہ ہو گی تو صرف ایسا عمل جو اپنی ذات میں صالح ہو کچھ چیز نہیں۔خالی نماز خالی روزے۔خالی حج اپنی جگہ ضروری اور صالح عمل ہیں، لیکن اس وقت کے لحاظ سے کامیابی کے لیے جو خدا تعالیٰ نے ذرائع مقرر کئے ہوتے ہیں۔ان پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت علاوہ اس کے کہ صحابہ کرام اپنے نفس کی اصلاح اور صفائی کے لیے عمل کرتے اور دُعا سے کام لیتے تھے۔مخالفین کے مقابلہ میں کامیابی کے لیے تلواریں بھی اٹھاتے تھے۔اسی طرح اس زمانہ میں بھی جن ذرائع سے کامیابی حاصل ہوسکتی ہے۔ان پر عمل کرنا ضروری ہے نمازیں۔روزے اور دُعائیں۔اس کامیابی کے حاصل کرنے میں محمد اور معاون ضرور ہونگے۔مگر اصل ذرائع پر عمل کرنا نہایت ضروری ہے۔میں اس وقت آپ لوگوں کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ بہت لوگ ایسے ہیں جنہوں نے ابھی تک اس خدمت میں حصہ نہیں لیا۔جو خدا کے مامور اور خلیفوں کے ہاتھ پر بیعت کر کے ان کے لیے له بخاری کتاب المغازی حالات غزوہ بدر مسلم بحوالہ سیرت خاتم النبیین حصہ دوم مد ۱۳