خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 9 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 9

ہے۔ وہ اپنے اطاعت شعار اور فرمانبردار بندوں پر فضل نہیں کریگا ۔ ضرور کریگا۔ اس لیے تمہارا یہ خیال غلط ہے کہ اگر تم اس کے اور اس کے رسول کے احکام پر چلو گے تو گھاٹے میں رہوگے پھر تو وہ رحیم ہے کسی کو اس کے عمل سے کم دنیا تو الگ رہا۔ وہ تو اتنے اعلیٰ اور زیادہ بدلے دینے والا ہے جو کسی کے وہم وگمان میں بھی نہیں آسکتے ۔ اس طرح ان کے غلط خیال کی تردید کی ہے کہ تمہیں معلوم ہی نہیں کہ کس خدا سے تمہارا پالا پڑا ہے وہ وہ خدا ہے جو تمہارے اعمال کو کم ہی نہیں کرے گا۔ بلکہ تمہارے اعمال میں جو کمیاں رہ جائیں گی۔ ان کو بھی پورا کر دے گا اور تمہارے اعمال کے مطابق تمہیں بدلا دینا تو الگ رہا وہ تو اتنا بڑھ چڑھ کر دیگا کہ جو تمہارے وہم و گمان میں بھی نہیں آسکتا۔ پھر کیا تم اس خدا کی نسبت یہ خیال کرتے ہو کہ تمہار سے اعمال میں کمی کر دیگا اور تمہیں ذلیل اور رسوا ہونے دیگا ۔ H مگر دیکھو با وجود اس کے کہ قرآن کریم میں ایسی تشریح کے ساتھ ایمان کی حالت بتائی گئی ہے۔ آج ایمان کی کیا حالت ہے۔ ذرا ذرا اور چھوٹی چھوٹی باتوں پر لوگ ایمان بیچنے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں ۔ میں نے کئی بار بتایا ہے کہ ایک شخص اتنی سی بات پر مرتد ہو گیا تھا کہ حضرت مسیح موعود نماز پڑھنے کے بعد مسجد میں بیٹھا کرتے تھے اور لوگ کوشش کرتے تھے کہ جسقدر جلدی ہو سکے ہم آپ کے پاس پہنچیں۔ تاکہ قریب جگہ حاصل کر سکیں۔ ایک دن جو آپ نماز کے بعد بیٹھے اور اس شخص کے پاس سے کوئی جلدی سے گذرا جس کی کہنی اُسے لگ گئی ۔ تو اسی پر وہ ناراض ہو گیا اور مرتد ہو کر چلا گیا۔ پھر آج کل میں دیکھتا ہوں کہ بعض ایسے لوگ ہیں جو جب تک ملازم ہوتے ہیں بڑا اخلاص ظاہر کرتے ہیں، لیکن جب انھیں ملازمت سے ہٹا دیا جائے تو ادھر وہ علیحدہ ہوتے ہیں اور ادھر انھیں بنتے نے علوم اور دلائل حاصل ہونے شروع ہو جاتے ہیں۔ پہلے تو جب تک وہ پندرہ یا بیس روپیہ کے کے ملازم تھے۔ حضرت عیسی کی وفات اور حض اور حضرت مسیح موعود کے نبی ہونے کے دلائل قرآن اور احادیث سے انھیں معلوم تھے، لیکن جب تنخواہ ملنی بند ہوتی تو اس کے خلاف فوراً ہی انھیں حیات مسیح یا مسیح موعود کے نبی نہ ہونے کے دلائل قرآن سے معلوم ہو گئے۔ پھر کئی لوگوں کو اسی پیرا تبلا۔ آجاتا ہے کہ کسی انجمن کے سیکرٹری یا پریزیڈنٹ ہونے سے ہٹا دیا گیا ۔ اگر تو انھیں پردھان بنا دیا جائے تب تو سلسلہ احمدیہ سیچا۔ اور وہ بڑے مخلص ۔ اور اگر یہ نہیں تو پھر قرآن و حدیث سے ثابت ہو گیا کہ حضرت مرزا صاحب کا دعوی ہی باطل ہے ۔ یہ اور اسی قسم کے اور آثار و اخلال بتاتے ہیں کہ ہیں کہ ایسے لوگوں کے دلوں میں ایمان ہی نہیں ہوتا اور ان کانٹوں ۔ ر ان کانٹوں سے پتہ لگتا ہے کہ اُنھوں نے اپنے دل