خطبات محمود (جلد 6) — Page 396
۳۹۶ 74 اشاعت دین ہر ایک مومن کا فرض ہے د فرموده ۲۰ فروری نشاته بمقام احمدیہ ہوٹل لاہور ) تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا :- نمازہ جمعہ کی غرض روحانی فوائد اور روحانی منافع کے علاوہ اللہ تعالیٰ نے ایک یہ بھی مقرر فرمائی ہے کہ اس کے بندے ایک خاص حلقہ کے اندر جمع ہو کر دین کی ضروریات اور تقویٰ و طہارت حاصل کرنے سے ایک کے ہوکر کی اور و طہارت کر کی ہدایات سنیں۔ دوسری نمازیں صرف عبادت کا رنگ رکھتی ہیں لیکن جمعہ کی نماز عبادت کے علاوہ ذکر کا رنگ بھی بھی رکھتی ہے۔ پھر باقی نمازوں میں اگر ذکر الہی کا دخل ہے تو خفا کے رنگ میں ہے لیکن جمعہ کی نماز میں نوکرائی بالجهر ہے۔ اور اس میں خدا تعالیٰ کی تبیع اور تحمید وعظ کے رنگ رکھی گئی ہے۔ پس دوسری نمازیں اگر انسان کے اپنے نفس سے تعلق رکھتی ہیں تو جمعہ کی نماز اس رشتہ اور تعلی کو مضبوط کرتی ہے۔ جو بنی نوع انسان کا آپس میں خدا تعالیٰ نے مقرر کیا ہے اور نمازہ جمعہ کو دوسری نمازوں پر یہ فضیلت ہے کہ نماز جمعہ مومنوں کے لیے تقوی وطہارت کے زیادہ کرنے کے علاوہ آپس کی محبت اور پیار کے ازدیاد کا موجب ہوتی ہے۔ مگر بہت لوگ جو نمازہ پڑھتے ہیں ۔ وہ بھی اور جو پڑھاتیے ہیں وہ بھی اس حکمت سے غافل ہوتے ہیں۔ دیکھئے جمعہ کی نماز میں خدا تعالیٰ نے اپنی خاص عباد سے دور رکعتیں قائم کر دی ہیں یعنی خدا تعالیٰ کی عبادت کا حق جو دوسرے دنوں میں چار رکعت ادا کرنا فرض ہے۔ اس کو خدا تعالیٰ نے اس طرف توجہ دلانے کے لیے کم کر دیا ہے کہ بہت سی نیکیاں اذکار کے ذریعہ حاصل ہو سکتی ہیں۔ شریعت کے بہت سے احکام ایسے ہوتے ہیں جن سے عام طور پر لوگ غافل ہوتے ہیں۔ اور غفلت کی وجہ سے ان کے پورا کرنے میں کو تاہی کرتے ہیں ۔ ان کو سمجھانے اور یہ بتانے کے لیے کہ انسان ان کو پھیلانے کی کوشش کرتا رہے۔ خدا تعالیٰ نے جمعہ کے دن اپنی عبادت کو نصف کر دیا ہے ۔ اس دو رکعت کے کم کرنے سے کتنا وقت بچتا ہے اور کتنا وقت خطبہ پڑھنے کے لیے مل جاتا ہے وہ بہت قلیل ہے ، لیکن یہاں اس کا سوال نہیں۔ بلکہ اس