خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 369 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 369

۳۶۹ پھیرتا جاتا ہے۔ وہ شوخ ہوتی جاتی ہے۔ اور ایک دفعہ کا رنگ نسل کے رنگ کی مانند ہوتا ہے جو جلد مٹ جاتا ہے۔ دوسرا سیاہی کے قریب ۔ اسی طرح ترقی کرتے کرتے نقش کی مانند ہو جاتا ہے جو اندر داخل ہو جاتا ہے اور پھر ترقی ہو تو الیا ہوتا ہے۔ جیسے کھود کر نقش بنائے جائیں۔ اسی طرح جو باتیں روحانیت سے تعلق رکھتی ہیں۔ اگر ایک آدھ دفعہ سن یا پڑھ لی جائیں۔ تو وہ بھی پیس کی لکیر کی طرح ہوتی ہیں ، لیکن جوں جوں ان پر غور کرتے چلے جاؤ۔ اور ان کو استعمال میں لاؤ وہ ذہن میں بیٹھتی چلی جاتی ہیں۔ تو جب تک علم پر عمل نہ کیا جائے ۔ علم مفید نہیں ہو سکتا۔ پس جو باتیں آپ کو روحانیت کے تعلق بتائی گئی ہی۔ ان پر مل کر وہ علم کی باتوں کو دہراؤ ، تبلیغ کے تعلق جو کچھ کہا گیا ہے۔ اس کی پابندی کرو۔ معاملات کو درست بناؤ۔ اگر ان چاروں باتوں کو عمل میں نہ لایا گیا ۔ تو یہ نتیجہ نکلے گا، کہ آنیوالوں نے اپنے مالوں کو ضائع کیا ۔ اپنے وقتوں کو ضائع کیا، اپنے جسموں کو تکلیف میں ڈالا جس کا کچھ بھی فائدہ نہ ہو ایپس میں ان تمام دوستوں کو جو یہاں موجود ہیں۔ خواہ وہ قادیان کے ہوں یا بیرونجات کے ۔ اور ان تمام کو جو بیرو نجات میں ہیں۔ توجہ دلاتا ہوں کہ ان کو کوشش کرنی چاہیتے ۔ کہ ان باتوں سے فائدہ اُٹھائیں۔ اور خصوصاً ان دو امور کو فراموش نہ کریں۔ اول اندرونی اصلاح ۔ اور دوسرے بیرونی اصلاح - اگه یہ یه دا دونوں باتیں نہ ہوں ۔ تو امن نہیں۔ بلکہ ہلاکت ہے۔ بیس جماعت کو چاہیے کہ جلسہ سے کار آمد فوائد حاصل کرے تاکہ ان کے لیے جلسہ میں آنا با برکت ثابت ہو۔ اور آئندہ ترقی کے لیے محمد و معاون " ( الفضل وار جنوری له ) (