خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 286 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 286

۲۸۶ ہی نہ ہوں اور اگر ہوں تو منٹوں میں فیصلہ ہو جاتے۔پس میں آپ کو نصیحت کرتا ہوں کہ إِنَّ اللهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَ إِيْنَا ذِى القرني - اللہ تعالئے احسان کرنے کا حکم دیتا ہے۔تم محن بنو۔اور جب تم محسن بنو گے تو تمہارے جھگڑے دُور ہو جائینگے اور اگر ہونگے تو پھر میں جوں اور قاضیوں اور امیروں کے پاس جانے کی ضرورت ہی نہ رہے گی۔خود ہی فیصلے ہو جائیں گے۔اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو اپنے فرائض کے سمجھنے کی توفیق دے۔اور آپ میں الیسا اتفاق واتحاد پیدا کرے جس کی نظیر دنیا کی اور قوموں میں تو کیا اللہ تعالیٰ کی پہلی مقبول قوموں میں پائی جاتی ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق دے۔آمین -1919 ) الفضل ۲۳ اگست ۱۹۱۹ته )