خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 13 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 13

سمجھا ہوا ہے وہ در حقیقت ایمان نہ ہو دیکھو اگر ایک شخص کپڑے میں لپٹی ہوئی گول ٹکڑی کو روٹی سمجھ کر اُٹھا لے اور جب جنگل میں جاکر اسے بھوک لگے اور کھانے بیٹھے تو اسے معلوم ہو کہ یہ روٹی نہیں بلکہ لکڑی ہے۔اس وقت اس کی کیا حالت ہوگی وہ تو پھر بھی گرتا پڑتا گھر کی طرف لوٹ سکتا ہے مگر مرنے کے بعد کوئی انسان واپس نہیں آسکتا۔پس اگر تم نے ایک چیز کو ایمان سمجھا ہوا ہے حالانکہ وہ ایمان نہیں ہے تو خوب یاد رکھو کہ خدا کے سامنے جا کر تم واپس نہیں لوٹ سکو گے اس لیے ابھی سے اپنے ایمانوں کی فکر کرو۔خدا تعالیٰ تمہیں اسکی توفیق دے۔آمین : د الفضل ۲۹ جنوری شاه