خطبات محمود (جلد 6) — Page 12
تو ہم نے تم پر احسان کیا کہ تمہیں اسلام لانے کی توفیق بخشی۔اس لیے ہمارا حق ہے کہ ہم تم سے کچھ مانگیں نہ کہ یہ تمہارا احسان ہے کہ ایمان لاتے ہو۔اور ہم سے مطالبہ کرتے ہو یہ تو ایسی ہی بات ہے جس طرح مشہور ہے کہ ایک شخص سخت دھوپ میں بیٹھا ہوا تھا۔کسی نے اسے کہا بھائی سایہ میں بیٹھے جا، وہ کہنے لگا اگر میں سایہ میں بیٹھوں تو کیا دوگے تو فرمایا کہ اگر تم مومن ہو تو اس طرح تمہارا مطالبہ باطل ہو جاتا ہے۔اور اگر پہنے ہوتو پھر مارا تم پر احسان ہے کہ ہم نے تمہیں اسلام کے قبول کرنے کی توفیق دی نہ کہ الٹا تمہارا احسان ہے۔اس وقت میں آپ لوگوں کو جو بیاں بیٹھے ہو اور جو باہر میں بنا نا چاہتا ہوں کہ یہ بڑے دکھ اور رونے کا مقام ہے کہ اتنی آسانیوں اور سہولتوں کے باوجود ایمان کی کچھ قدر نہیں کی جاتی ہے حالانکہ اگر کوئی سب سے زیادہ قدر کے قابل چیز ہے۔تو وہ ایمان ہی ہے لیکن اس کی کچھ قدر نہیں کی جاتی بلکہ اسے ایک حقیر چیز سمجھا جاتا ہے، اسے ایک سود اسمجھا جاتا ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ ہم جو ایمان لاتے ہیں اس کا ہمیں کوئی بدلہ اور معاوضہ ملنا چاہتے بعض طبیعتوں میں کچھ خصوصیات ہوتی ہیں۔میری اپنی طبیعت ایسی ہے کہ میں اور بہت سی باتوں کو برداشت کر لیتا ہوں۔اور بہت سے معاملات میں چشم پوشی سے کام لیتا ہوں۔مگر کسی کو ایمان کا سودا کرتے ہوتے دیکھ کر بالکل مجبور ہو جاتا ہوں اور مجھے سرسے لیکر پاؤں تک آگ سی لگ جاتی ہے میں سخت سے سخت مجرم کو معاف کرنے کے لیے تیار رہتا ہوں اور معاف کرتا ہوں۔مگر ایسا مجرم اگر معافی بھی مانگتا ہے تو دل نہیں چاہتا کہ اسکی بات بھی سنوں۔ایسے کئی لوگ ٹھوکریں کھا کھا کر آتے ہیں۔اور کہتے ہیں کہ ہم سے غلطی ہو گئی معاف کر دیا جائے۔مگر میرا دل معاف کرنے کی طرف آتا ہی نہیں۔پس میں آپ لوگوں کو نصیحت کرتا ہوں اور درد دل سے نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے ایمانوں کی حفاظت کرو۔کئی لوگوں میں اپنے ایمانوں کا سودا کرنے کی مرض پاتی جاتی ہے اور انہیں ٹھوکریں لگ جاتی ہیں انہیں بہت احتیاط سے کام لینا چاہیئے۔اگر ایمان کے مقابلہ میں ہر چیز پر لات مارنے کے لیے تیار ہو تو یہ ایمان ہے۔اور اگر ایسا نہیں تو کوئی ایمان نہیں۔اور جو مومن ہونے کا دعویٰ کرتا ہے وہ جھوٹا ہے اور اللہ تعالیٰ کو دھوکہ دینا چاہتا ہے لیکن وہ یاد رکھے کہ اللہ کبھی دھوکہ نہیں کھا سکتا۔پس جن کے دلوں میں کوئی کمزوری ہو وہ خوب سوچیں سمجھیں اور دیکھیں کہ ان کے اندر ایمان ہے یا نہیں؟ اس سے زیادہ دکھ اور مصیبت اور کوئی نہ ہوگی کہ جس کو انہوں نے ایمان