خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 107 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 107

1۔6 اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :- الحمد لله رب العالمین دنیا میں لوگ تعریف حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔مگر جو ذرائع اس کے حصول کے لیے اختیار کرتے ہیں۔وہ جھوٹے اور باطل ہوتے ہیں بیچی تعریف خدا سے آتی ہے جو لوگ خدا کو چھوڑ کر دنیاوی ذریعہ اختیار کرتے ہیں۔وہ نجی تعریف اور حمد سے محروم رہتے ہی حقیقتی تعریف خدا کے خزانہ میں ہے اور کوئی جگہ نہیں جہاں سچی تعریف ہو۔ایک بھی خود نہیں جو انسان سے ملے تمام حمدیں اور سچی تعریفیں خدا کے قبضہ میں ہیں۔پس جب تک خدا سے نہ مانگی جائیں اس وقت تک کہیں سے نہیں مل سکتیں۔اللہ وہ ہے جو رب العالمین ہے۔تمام مخلوقات پر رحم کرنے واللہ ہے الرحمن الرحیم ہے وہ ایسا ہے جو بن مانگے بھی تعریفیں دے دیا کرتا ہے کیونکہ بخیل نہیں ہے رحمن ہے۔پھر وہ رحیم ہے محنت کرنے پر اچھے سے اچھے نتائج عنایت فرماتا ہے۔ایک حمد عارضی ہوتی ہے۔کہ ایک شخص نے کام کیا دوسرامشکور ہوگیا۔اس کی زندگی ختم ہوگئی یا وہ جس سے اس نے کچھ سلوک کیا تھا م گیا۔اس کی تعریف ختم ہوگئی یاد شخص جس نے ایک کام کیا دنیا اس کی تعریف کرتی ہے۔پھر کچھ ایسے تغیرات پیدا ہوتے کہ اس کی حالت میں تغیر پیدا ہوگیا اس لیے وہ پہلی تعریف مٹ گئی۔حقیقی سے غیر حقیقی ہوگئی۔خدا کی حمد وہ ہے جو اس دنیا میں ہی ختم نہیں ہو جاتی۔بلکہ یہ وہ حمد ہے جو اگلی دنیامیں بھی ساتھ جائیگی۔باقی لوگوں کی حمدانی حمد ہوتی ہے جو ختم ہو جاتی ہے مگر خدا کی طرف سے آنے والی حمد کبھی ختم نہیں ہوتی۔کیونکہ وہ مالک یوم الدین ہے۔شخص خدا کے لیے قربان ہو جاتے اسکی زندگی اسی کے لیے ہو جائے، اس کا چلنا پھرنا کھانا پینا۔اُٹھنا بیٹھنا۔مرنا جینا سب خدا کے لیے ہو جاتے، خدا کی رضا حاصل کرنا ہی اس کا مقصد و مدعا ہو۔ایسے شخص کو جو حمد ملے گی وہ بھی ختم نہیں ہوگی۔ایک شخص محمد صلی اللہ علیہ وسلم ایسا ہوا کہ اس نے اپنی ہر ایک حالت کو خدا کے لیے ہی کر دیا۔آج کروڑوں کروڑ انسان اس کی حمد کرتے ہیں اور خدا نے وعدہ فرمایا ہے کہ اس کی سچی تعریف کرنے والی ایک نہ ایک جماعت دنیا میں ضرور رہیگی۔پھر آپ سے وعدہ فرمایا ہے کہ انا اعطينك الكوثر (الکوثر) علاوہ اس دنیا میں کوثر عنایت فرمانی کے اگلے جہاں میں بھی جہاں جام پلاتے جائیں گے آپ ہی ساتھی ہونگے پیس آپکی حمہ کبھی ختم نہیں ہوگی پس انسان کو چاہتے کہ خدا کیلئے ہو جاتے تاکہ اسکوچی تعریف اور حمدنصیب ہو تمہیں میرے کی تلاش ہے شیشے پریت خوش ہو جاؤ۔اگر واقعی اور سچی تعریف چاہتے ہو تو خدا کہتے ہی ہو جاؤ۔پھر تمہیں بھی تعریف اور حمد حاصل ہوگی اور جب وہ تعریف حاصل کر لو گے تو وہ ایسی تعریف ہوگی جو کبھی قبط نہیں ہو گی۔الفضل و اکتوبر شاه )