خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 466 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 466

ہیں۔مگر مسیح کے حواری بھی تو تھوڑے تھے۔ہمارے پاس مال تھوڑا ہے۔مگر ان کے پاس بھی مال تھوڑا تھا۔اور یہی حال علم کا بھی تھا۔پھر باوجود اس حالت کے ہم کیسے کہہ سکتے ہیں کہ ہم ان سے زیادہ کمزور ہیں۔اس کا جواب یہ ہے کہ خواہ اس وقت اہل حق کی حالت کتنی کمزور ہوتی۔تاہم ان کے پاس بھی و ہی سامان ہوتے تھے۔جو حکومت وقت کے پاس ہوتے تھے یا عام لوگ ان کو آسانی سے فراہم کرسکتے تھے تعداد کی قلت ہوتی تھی۔مگر سامان کی قلت نہ تھی۔وہ ہی زمانہ ہے جس میں تعداد ہی کی قلت نہیں۔سامانوں کی بھی قلت ہے۔نئے علوم نے وہ وہ سامان پیدا کئے ہیں کہ حکومت کی مدد کے بغیر وہ سامان جمع نہیں ہو سکتے۔آج کمزوروں کا مقابلہ واقعی زور آوروں سے ہے مسیح نے تو کہدیا تھا کہ تو اپنے کپڑے بیچ کر تلوار خرید لیکن آج اگر مکان بھی بیچ دیں۔تو توپ نہیں مل سکتی۔دشمن کے پاس تلوار سے بڑھ کر بندوق اور توپ اور مختلف قسم کے سامان ہیں۔مگر ہمارے پاس کچھ بھی نہیں۔پھر پہلے لوگ اپنے وقت کے سامان تیار کر سکتے تھے۔ہم تیار بھی نہیں کر سکتے۔اس میں شبہ نہیں کہ ہمارا مقابلہ روحانی مقابلہ ہے۔مگر دشمن کو اپنے سامانوں پر گھمنڈ ہے۔وہ اپنی سامانوں کی بنا پر دعوی کر رہے ہیں کہ ہم سب دُنیا سے اپنا مذہب منوائیں گے۔ان کی طرفت سے جوند ہی آزادیاں دی جارہی ہیں۔اس کے یہ معنے نہیں کہ عیسائیت بہت وسیع القلب ہوگئی ہے۔بلکہ وہ بجھتے ہیں کہ آخر یہ ہمارا ہی شکار ہیں پس پادریوں کا تمام جوش و خروش ہی لیے ہے۔کہ وہ اپنے آپ کو سامانوں سے آراستہ سمجھتے ہیں۔اور ان کا جوش و خروش کلیلہ دمنہ کے چوہے کا سا ہے۔یہ ایک ہندی قصہ ہے۔جو پہلے فارسی میں ترجمہ کیا گیا۔اور پر عربی میں ترجمہ ہوا۔اس کتاب میں کھا ہے۔ایک شخص تھا۔اس کی ایک زاہد نے جو جنگل میں رہتا تھا دعوت کی جب وہ کھانے کے لیے آیا تو کھانا رکھا گیا۔اور گفتگو ہو رہی تھی کہ زاہد گفتگو اور کھانے کے درمیان منہ اور ہاتھوں سے عجیب عجیب سے کہتیں کرتا تھا۔اس شخص کو یہ اچھا نہ معلم ہو اس نے زاہد سے کہا کہ تم کیا کرتے ہو۔اس نے کہا کہ میں کتنا ہی اونچا کھانا رکھوں ایک چوہا ہے۔وہاں تک پہنچ جاتا ہے اور کھانا خراب کر دیتا ہے۔اس شخص نے جب یہ سنا تو کہا کہ اس چوہے کے اچھلنے کی وجہ میںسمجھ گیا کہ اس کے بل میں مال ہو گا جس کے گھنڈ پر وہ اچھلتا ہے۔اس کے بل کو کھونا چاہیئے۔یہ بل کھودا گیا۔تو اس میں سے مال نکلا جب ماں وہاں سے نکال لیا گیا۔تو پھر وہ چوہا اتنا اونچا نہیں اچھل سکتا تھا۔اس چوہے سے مراد ایسا مالدار آدمی ہے جو محض اپنے مال کی بنا پر گھمنڈ میں آجائے اور اچھلنے گئے ہیں پادری یہ کہتے ہیں کہ ہم تمام مذاہب کو کھا جائیں گے۔ہمارے پاس صداقت کے دلائل ہیں۔یہ