خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 470 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 470

خطبات محمود جلد (5) ۴۶۹ رسول کے حکم کے خلاف ہی کرتے ہیں بلکہ اسلام سے دشمنی بھی کرتے ہیں۔کیونکہ یہ وہ ذریعہ استعمال کرتے ہیں جو قرآن نے نہیں بتایا۔پس یہ زمانہ خصوصیت سے دعاؤں سے تعلق رکھتا ہے۔دعاؤں کے خاص اوقات یہ ہیں۔نمازوں میں نوافل میں خاص طور پر روزوں میں دعائیں کرنی چاہئیں کیونکہ اسلام کی ترقی اسی میں ہے۔بعض اہم کار در پیش ہیں۔ان میں رکاوٹیں ہوتی جاتی ہیں۔سب دعا کریں کہ خدا تعالیٰ ان کے کرنے کی ہمیں توفیق دے۔ترقی کا وقت یہی ہے لیکن ہماری طاقت بھی کمزور ہے۔پورے سامان بھی نہیں ہیں۔میں تو اپنی صحت کو دیکھتا ہوں۔ہمیشہ بیمار ہی رہتا ہوں ایک وقت صحت ہوتی ہے تو دوسرے وقت بیمار۔پس اس وقت ضرورت ہے کہ ہماری تمام جماعت پورے جوش کے ساتھ دعائیں کرے کہ خدا تعالیٰ نور ہدایت کو تمام دنیا میں پھیلا دے اور ہمیں سامان دے جن سے ہم کامیاب ہوں۔لیکن صرف سامانوں سے ترقی اور غلبہ حاصل نہیں ہوسکتا۔اس لئے سامان ہوں تو ساتھ خُدا کا فضل بھی ہو۔پس ہماری جماعت کے لوگوں کو چاہیے کہ دُعا کریں کہ خدا تعالیٰ ہمیں وہ سامان دے جن سے اسلام کی ترقی ہو۔اللہ تعالیٰ ہم پر رحم کرے اور چشم پوشی فرمائے اور وہ کام جو مسیح موعود کے ذریعہ ہم پر فرض ہوئے ہیں ان کے پورا کرنے کی توفیق دے تاہم اسلام کی ترقی کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں۔الفضل ۲۶ مئی ۱۹۱۷ء)