خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 258 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 258

خطبات محمود جلد (5) ۲۵۸ اسی طرح خدا تعالیٰ نے جو طاقتیں انسان کے اندر رکھی ہیں وہ سٹیم کی طرح اسے اوپر لے جانے والی ہیں۔ہاں جب کوئی ان سے کام نہیں لیتا تو وہ نیچے گرنا شروع ہو جاتا ہے۔جس قدر بڑی طاقتیں ہیں وہ اچھی اور اعلیٰ کے نہ ہونے سے بنتی ہیں۔مثلاً حقارت کیا ہے۔محبت کے نہ ہونے کا نام ہے۔کسی سے محبت گھٹتے گھٹتے ایک ایسے درجہ پر پہنچ جاتی ہے کہ اس کا نام حقارت ہو جاتا ہے۔دیکھو جس طرح سردی نام ہے گرمی کے نہ ہونے کا۔اسی طرح تمام بد اخلاقیاں اور برائیاں اخلاق اور بھلائیوں کے نہ ہونے کا نام ہے۔یہ کوئی علیحدہ نہیں۔بعض نادان اعتراض کیا کرتے ہیں کہ کیا خدا نے ہی بدی اور برائی کو پیدا کیا ہے۔اگر خُدا نے ہی کیا ہے تو بہت بُرا کیا ہے۔وہ نادان نہیں جانتے کہ خدا تعالیٰ نے کوئی بدی پیدا نہیں کی۔بلکہ اس نے نیکی پیدا کی ہے۔جو بد بخت کسی نیکی کو نکال کر پھینک دیتے ہیں۔ان میں اس کی بجائے بدی آجاتی ہے تو بدی نیکی کے عدم کا نام ہے۔اخلاق کے اثر کا یہاں تک تجربہ کیا گیا ہے کہ ایسی لکڑی کے پنگھوڑے بنائے گئے ہیں جو ذرا سے اثر سے بھی جھک جاتے ہیں۔اس پر لیٹ کر جب محبت اور خوشی کے خیال کئے گئے ہیں تو تختہ اونچا ہوا ہے اور جب نفرت اور حقارت کے خیال کئے گئے ہیں تو نیچے دبتا گیا ہے تو اونچالے جانے والی طاقت جب نکل جائے تو پھر نیچے لے جانے والی طاقت خود بخود پیدا ہو جاتی ہے۔انسان کے ارد گرد دو قسم کے سامان ہیں۔ایک تو ایسے کہ جو انسان کو اعلیٰ اخلاق اور عادات سے دُور کرتے جاتے ہیں۔اور دوسرے ایسے کہ ان کے ذریعہ محبت۔اخلاق۔وفاداری۔نیک سلوک۔احسان اور مروت کرنے کی صفات پیدا ہوتی ہیں اور یہ بڑھتی رہتی ہیں اور انسان کو اوپر ہی اوپر لے جاتی اور بلند کر دیتی ہیں۔کہ دیکھنے والے حیران ہو جاتے ہیں۔لیکن بعض ایسے کام ہیں جو ان صفات سے جدا کر دیتے ہیں۔اور اس سے انسان گرتا جاتا ہے۔لیکن جس طرح انجن کے محفوظ رکھنے اور عمدگی سے چلانے کے لئے گارڈ اور ڈرائیور کی ضرورت ہوتی ہے۔اسی طرح ہر ایک انسان کو شرور اور وساوس سے بچانے کے لئے ملائکہ مقرر۔۔ہوتے ہیں وہ اس کو نیکی کے کام کرنے میں مدد دیتے رہتے ہیں لیکن جب وہ ملائکہ الگ ہو جائیں تو جس طرح انجن سٹیم کے نکال لینے سے خود بخود ڈھلوان سے نیچے آنا شروع ہو جاتا ہے۔اسی طرح کچھ بدروحیں ہوتی ہیں وہ انسان کو نیچے کھینچنا شروع کر دیتی ہیں۔جو انسان اپنی غفلت اور کوتاہی سے ملائکہ سے قطع تعلق پیدا کر لیتا ہے۔تو پھر اس کا خود بخود بدروحوں سے تعلق جڑ جاتا ہے۔ان سے بچنے