خطبات محمود (جلد 5) — Page 367
خطبات محمود جلد (5) ۳۶۶ ایک سے لکھوایا جائے کہ وہ کیا کام کر سکے گا۔یہاں کے لوگ تو مفت بہت سا کام کر سکتے ہیں اوپر وہ کام جن پر روپیہ خرچ ہوتا ہے۔وہ تھوڑی سی توجہ سے بلا اجرت احسن طور پر انجام پاسکتے ہیں اور کام کی کئی تقسیمیں کی جاسکتی ہیں۔جو لوگ اچھے پڑھے لکھے ہیں وہ اپنی حیثیت کے مطابق کام کر سکتے ہیں اور جو معمولی قابلیت کے ہیں وہ اپنی حیثیت کا۔اور جو پڑھے لکھے نہیں۔وہ یہ کام کر سکتے ہیں کہ اپنا نام لکھوا دیں۔کہ ہم جس وقت کوئی کتاب چھپے اس کے فرمے توڑیں گے۔پیکٹ بنائیں گے یا اور اسی قسم کا جو کام ہو گا کریں گے۔غرض ہر جماعت میں رجسٹر تیار ہوں۔اور لوگوں سے پوچھ کر اُن کے نام لکھ دئے جائیں۔جب کسی کام کے وقت ضرورت پڑے تو ملا زم کی طرح اُن کو بلا لیا جاوے۔اور وہ آکر خوشی سے وہ کام کر دیں۔جو لوگ تقریر کر سکتے اور لیکچر دے سکتے ہیں وہ یہ لکھوادیں کہ ہم تقریر کر سکتے ہیں۔پھر جہاں کہیں ضرورت ہوگی اُن کو بھیج دیا جایا کرے گا۔بعض لوگ زمینداروں میں خوب تبلیغ کر سکتے ہیں اور بعض شہروں میں۔پس ہر ایک اپنی قابلیت کو دیکھ کر کھوا دے کہ میں فلاں کام کر سکتا ہوں تا کہ جب ضرورت پڑے تو ان کو بلوالیا جاوے۔اور جہاں کہیں بھیجنا ہو بھیج دیا جاوے۔اس طرح ایک تو جماعت کے کام کرنے والے لوگوں کا علم ہوتا رہے گا۔دوسرے اخراجات میں بچت ہوگی۔پھر جب مجموعی طور پر کوشش ہوگی۔تو کامیابی بھی بہت زیادہ ہوگی۔بعض لوگ جوعربی جانتے ہوں۔مگر بولنے کی مشق نہ رکھتے ہوں وہ سوالات کے جواب لکھ سکتے ہیں بعض حضرت مسیح موعود کی کتب کے حوالے خوب دے سکتے ہیں۔بعض احادیث میں تجربہ رکھتے ہیں۔اور بعض تفاسیر سے دلچسپی رکھتے ہیں۔ایسے تمام لوگوں کے مکمل پتے رکھے جائیں۔اور وہ ایک انتظام کے ماتحت کام کریں۔اور اس طرح تمام سے کام لیا جائے۔جب اس طرح انتظامی رنگ میں مجموعی طور پر کوشش ہوگی تو انشاء اللہ کام بہت زیادہ ہو گا۔اور اچھی طرح ہوگا۔باہر کے لوگ اپنے اپنے نام اور جو کام وہ کر سکتے ہیں۔وہ لکھ کر بھیج دیں یہاں سے کام تقسیم ہو جائیں گے۔اس کے بعد ہر ایک اپنے مفوضہ کام کوتند ہی اور پوری کوشش سے کرے۔بعض گورنمنٹوں نے ہر ایک کے ذمہ فوجی خدمت لازمی قرار دی ہوئی ہے۔اس لئے جب کسی کی ضرورت سمجھی جاتی ہے تو اُسے فوراً طلب کر لیا جاتا ہے۔اور وہ حاضر ہو جاتا ہے۔خواہ اُسے اپنے دوسرے نہایت ضروری کام چھوڑنے پڑیں اور کتنا ہی حرج ہو۔جو لوگ اس انتظام کے ماتحت تبلیغ کریں وہ پندرہ دن یا مہینہ کے بعد آپس میں ملیں۔اور ایک دوسرے کو اپنی اپنی رپورٹ سنائیں کہ ہم نے فلاں فلاں کام کیا ہے اور کام کرنے میں ان کو جو جو مشکلات پیش آئی ہوں ان کو نوٹ کریں اور ان کے دُور کرنے کی تدابیر سوچیں۔اور وہ سوالات