خطبات محمود (جلد 5) — Page 368
خطبات محمود جلد (5) ۳۶۷ جوان کے سامنے کثرت سے پیش کئے جائیں۔ان کے متعلق یہاں لکھیں۔یہاں سے ٹریکٹ کی صورت میں ان کے جواب لکھ کر شائع کر دئے جایا کریں گے۔اور اس طرح ہمارے پاس مختلف مضامین پر بہت سے ٹریکٹ ہو جائیں گے اور تبلیغ میں آسانی ہوگی۔بعض لوگوں کا صرف ایک سوال ہوتا ہے۔اگر اس کا انہیں جواب مل جائے۔تو ان کی تسلی ہو جاتی ہے۔مگر ہمیں اس کو بہت بڑی کتاب دینی پڑتی ہے۔لیکن جب چھوٹے چھوٹے ٹریکٹ مختلف سوالات کے جوابات کے الگ الگ ہوں گے۔تو جس کو جو سوال ہوگا ہم اس کو اس مضمون کا ٹریکٹ دے دیں گے۔غرض اس طرح تمام جماعت کی طاقت کام کر سکتی ہے۔اس کے لئے باہر کے لوگوں کو اگر چہ اخبار کے ذریعہ بھی اطلاع ہو جائے گی۔مگر میرا ارادہ ہے کہ انشاء اللہ ایک اشتہار کے ذریعہ اعلان کروں کہ تمام لوگ اس طرح کام کرنے کے لئے اپنے اپنے نام لکھا ئیں۔اوّل یہاں کے لوگوں کو چاہیے کہ کاموں کی ایک فہرست بنائیں۔اور ہر ایک شخص سے پوچھا جائے کہ وہ کیا کام کر سکتا ہے۔اور کس کام میں حصہ لے سکتا ہے۔پھر اس کے سپر داس کی طاقت کے مطابق کام کر دیا جائے۔اس طرح سب کاموں پر وقت اور طاقت متفقہ طور پر خرچ ہوگی۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے ہمیں کام کرنے کے طریق سمجھائے۔اور پھر اس کے نیک نتائج پیدا کرے۔اور ہماری کمزوریوں کو دُور کر دے۔آمین یا رب العالمین۔الفضل ۲۷ جنوری ۱۹۱۷ء)